• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

فیس ٹائم کالز یو اے ای میں اچانک کام کرنے لگیں

شائع October 11, 2021
یہ سروس 10 اکتوبر سے کام کررہی ہے — فوٹو بشکریہ ایپل سپورٹ
یہ سروس 10 اکتوبر سے کام کررہی ہے — فوٹو بشکریہ ایپل سپورٹ

ایپل کی ویڈیو کالنگ سروس فیس ٹائم 2010 میں متعارف کرائی گئی تھی مگر اس وقت سے یہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں اب تک دستیاب نہیں، مگر اب ایسا لگتا ہے کہ اس پابندی پر نظرثانی کی گئی ہے۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق فیس ٹائم کالز 10 اکتوبر سے اچانک یو اے ای میں کام کرنے لگی ہیں۔

جس سے ایپل ڈیوائسز استعمال کرنے والے افراد اعلیٰ کوالٹی کی ویڈیو اور وائس کالز کرسکتے ہیں۔

یہ سروس یو اے ای کے اندر اور باہر موجود افراد کے لیے کام کررہی ہے۔

یہ ابھی واضح نہیں کہ فیس ٹائم سروس کی یہ سہولت مستقل بنیادوں پر دتسیاب ہوگی یا عارضی طور پر۔

دبئی میں یکم اکتوبر کو ایکسپو 2020 کا آغاز ہوا تھا اور ہوسکتا ہے کہ فیس ٹائم کی دستیابی اس کی وجہ سے ہو۔

یو اے ای کی ٹیلی کمیونیکشنز اینڈ ڈیجیٹل گورنمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی نے اس تبدیلی کے حوالے سے اب تک خاموشی اختیار کی ہوئی ہے جبکہ اسکائپ اور واٹس ایپ کی ویڈیو سروسز پر پابندی بدستور برقرار ہے۔

یو اے ای حکام نے کبھی بھی فیس ٹائم پر پابندی کی وجہ کی وضاحت نہیں کی اور وہاں آئی فونز اور ایپل کمپیوٹرز عموماً فیس ٹائم کالنگ ایپ کے بغیر فروخت کیے جاتے ہیں۔

اس سے قبل بھی یو اے ای میں اس طرح کی پابندی کا سامنا کرنے والے پروگرامز عارضی طور پر اچانک کام کرنے لگے تھے مگر پھر ان کو بند کردیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024