• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

منشا پاشا کا لکس اسٹائل ایوارڈز میں اداکاراؤں کے لباس پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب

شائع October 11, 2021
ایوارڈز کی تقریب کے بعد سے سوشل میڈیا پر کچھ اداکاراؤں کے لباس پر تنقید کی جارہی ہے—فوٹو: انسٹاگرام
ایوارڈز کی تقریب کے بعد سے سوشل میڈیا پر کچھ اداکاراؤں کے لباس پر تنقید کی جارہی ہے—فوٹو: انسٹاگرام

معروف اداکارہ منشا پاشا نے لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب میں اداکاراؤں کے لباس پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی تنقید کا کرارا جواب دیتے ہوئے اسے سطحی سوچ قرار دے دیا۔

خیال رہے کہ 9 اکتوبر کو لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب منعقد ہوئی تھی جس میں مختلف شوبز شخصیات کو متعدد اعزازات سے نوازا گیا تھا اور اداکاروں و گلوکاروں نے ڈانس پرفارمنسز بھی کی تھیں۔

تاہم تقریب کے بعد سے سوشل میڈیا پر کچھ اداکاراؤں کے لباس پر تنقید کی جارہی ہے جکہ ڈیزائنر علی ذیشان کے لباس پر مزاحیہ تبصرے اور میمز شیئر کی جارہی ہیں۔

مزید پڑھیں: یمنیٰ زیدی بہترین اداکارہ، دانش تیمور اور بلال عباس بہترین اداکار قرار

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکارہ منشا پاشا، عائشہ عمر اور میرا سیٹھی کے لباس پر تنقید کی گئی۔

منشا پاشا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کی گئی ٹوئٹ میں کہا کہ 'ہر ایوارڈ شو کا اختتام تمام خواتین سیلیبریٹیز کی تصاویر کے نیچے غیر متعلقہ تبصروں کے ساتھ ہوتا ہے جو ان کے کردار کے بارے میں کیے جاتے ہیں کہ کون اپنے لباس کی بنیاد پر کتنی اچھی یا بری ہیں'۔

انہوں نے کہا کہ ’ایمانداری سے کہا جائے تو یہ سطحی سوچ ہے کہ لباس کے انتخاب کی بنیاد پر کسی کی شخصیت سے متعلق فیصلہ کیا جائے’۔

منشا پاشا نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ ’اگر آپ سمجھتے ہیں زبانی بدسلوکی (شاید آپ کے ذہن میں ٹھیک ہے) آپ کو ایک اچھا شخص بناتی ہے تو، برائے کرم دوبارہ چیک کریں'۔

خیال رہے کہ لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب کی میزبانی کے فرائض، مہوش حیات، منشا پاشا، احسن خان اور احمد علی بٹ نے سرانجام دیے۔

یہ بھی پڑھیں: لکس اسٹائل ایوارڈز 2021 کی نامزدگیوں کا اعلان

لکس اسٹائل ایوارڈز کی 20ویں تقریب کے آغاز پر ان ایوارڈز کو 2 دہائیاں مکمل ہونے پر مختلف شوبز شخصیات نے خصوصی ترانے پر پرفارم کیا۔

اس سال بہترین ٹی وی اداکارہ کا ایوارڈ یمنیٰ زیدی (کریٹکس اینڈ ویوورز چوائس) جبکہ بہترین اداکار (کرٹکس) کا ایوارڈ بلال عباس اور بہترین اداکار (ویوورز چوائس) کا ایوارڈ دانش تیمور نے جیتا۔

خیال رہے کہ رواں برس جولائی میں بھی ہم اسٹائل ایوارڈز میں شوبز شخصیات کے لباس کے انتخاب کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا کہ شرکا کی فیشن چوائسز درست نہیں تھیں۔

فلمیں ریلیز نہ ہونے کی وجہ سے رواں برس ان ایوارڈز میں فلم کی کیٹیگری شامل نہیں کی گئی تھی—فوٹوز: انسٹاگرام
فلمیں ریلیز نہ ہونے کی وجہ سے رواں برس ان ایوارڈز میں فلم کی کیٹیگری شامل نہیں کی گئی تھی—فوٹوز: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024