• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

لاہور ایکسپو سینٹر میں ڈینگی کے مریضوں کیلئے فیلڈ ہسپتال قائم

شائع October 11, 2021
صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 226 ڈینگی کے کیسزرجسٹرڈ ہوئے ہیں—فوٹو: ریڈیو پاکستان
صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 226 ڈینگی کے کیسزرجسٹرڈ ہوئے ہیں—فوٹو: ریڈیو پاکستان

پنجاب حکومت نے ڈینگی کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے نمٹنے کے لیے صوبائی دارالحکومت لاہور کے ایکسپو سینٹر میں 280 بستروں پر مشتمل ڈینگی فیلڈ ہسپتال کھول دیا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق جنرل ہسپتال، سروسز ہسپتال، جناح ہسپتال اور میو ہسپتال کے ڈاکٹروں کو فیلڈ ہسپتال میں تعینات کیا گیا ہے اور ان کے لیے ڈیوٹی روسٹر لگا دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: لاہور خطرات سے دوچار ہے، 71ہزار گھروں سے ڈینگی کا لاروا ملا ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد

علاوہ ازیں ڈاکٹر اسد اسلم خان کو فیلڈ ہسپتال کا فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔

اتوار کو پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے ہسپتال کا افتتاح کیا اور انہوں نے ڈینگی کے مریضوں کے لیے انتظامات کا جائزہ لیا جہاں اسپیشل سیکریٹری اجمل بھٹی اور کنسلٹنٹ اسد اسلم خان نے انہیں بریفنگ دی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرا میڈیکس سمیت ہسپتال میں وافر مقدار میں مصنوعی آکسیجن اور ادویات کی فراہمی کے لیے یقینی بنائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیلڈ ہسپتال 24 گھنٹے کام کرے گا اور کمپلیٹ بلڈ کاؤنٹ (سی بی سی) ٹیسٹ کا نتیجہ 45 سیکنڈ میں دستیاب ہو جائے گا۔

مزید پڑھیں: لاہور: سرکاری ہسپتال ڈینگی کے مریضوں کو واپس بھیجنے لگے

انہوں نے بتایا کہ طبی ٹیسٹ مثبت آنے پر مریضوں کو ہسپتال میں داخل کیا جائے گا جبکہ منفی ٹیسٹ کی صورت میں صرف ادویات فراہم کی جائے گی۔

یاسمین راشد نے کہا کہ ہسپتالوں میں تمام مریضوں کو مفت طبی سہولیات میسر ہوں گی اور طبی ٹیسٹ بھی مفت ہوں گے۔

لاہور میں ڈینگی کے مریضوں کے لیے بیڈ کی قلت سے متعلق دعوے پر انہوں نے کہا کہ مریضوں کی تعداد کے ساتھ ہی بیڈز کی تعداد میں بھی اضافہ جاری ہے جبکہ کورونا کے ایک ہزار 476 مریض ہسپتال میں داخل ہوئے جس میں سے 51 مریضوں کی حالت نازک ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں 249 کورونا کے مریض وینٹیلیٹرز پر ہیں اور حکومت ڈینگی کے بخار اور کورونا کو کنٹرول کرنے کے لیے دن رات کام میں مصروف ہیں۔

ڈینگی

صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 226 ڈینگی کے کیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

لاہور میں 177 کیسز، راولپنڈی میں 22، سرگودھا، حفظ آباد میں 4-4، ملتان میں 3، اٹک اور اوکاڑہ میں 2-2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

علاوہ ازیں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 3 لاکھ 99 ہزار 94 ان ڈور مقامات جبکہ 79 ہزار 804 آؤٹ ڈور مقامات کا جائزہ لیا گیا، ایک ہزار 919 مقامات پر لاروا کا خاتمہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: جڑواں شہروں میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ

فراہم کردہ معلومات کے مطابق صرف لاہور میں 53 ہزار 409 ان ڈور جبکہ 6 ہزار 816 آؤٹ ڈور مقامات پر جائزہ لیا گیا، مجموعی طور پر ایک ہزار 261 ڈینگی کے لیے سازگار ماحول کو ختم کیا گیا۔

پرائمری اینڈ سیکنڈری ڈپارٹمنٹ کے سیکریٹری عمران سکندر بلوچ نے کہا کہ ڈینگی کے خلاف احتیاطی تدابیر کے علاوہ کورونا وبا کے خلاف بھی اقدامات کیے جائیں۔

انہوں نے پنجاب کے تمام مذہبی علما سے اپیل کی کہ وہ مساجد میں آنے والے نمازیوں کو ڈینگی سے بچاؤ کے بارے میں آگاہ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024