• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

روس میں طیارہ گر کر تباہ، 16 افراد ہلاک

شائع October 10, 2021
— فوٹو: رائٹرز
— فوٹو: رائٹرز

روس کی وزارت برائے ایمرجنسی صورت حال کا کہنا ہے کہ ریاست تاتارستان میں ایک طیارہ حادثے کا شکار ہو کر گر گیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار ‘پیراشوٹ جمپرز’ اور عملے سمیت 16 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ میں وزارت صحت کے حوالے سے بتایا گیا کہ طیارے میں 20 پیراشوٹ جمپرز اور عملے کے 2 افراد سوار تھے، طیارہ مینزیلنسکی کے علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا۔

مزید پڑھیں: روس میں حادثے کا شکار طیارے کے ملبے سے 9 لاشیں برآمد

ان کا مزید کہنا کہ واقعے میں 6 افراد شدید زخمی ہوئے۔

روس کی نیوز ایجنسی ٹاس کے مطابق دو انجن والا طیارہ ایل-410 ایک شاٹ رینج طیارہ تھا اور مینزیلنسکی میں ایک ایئرو کلب کی ملکیت میں تھا۔

نیوز ایجنسی کی رپورٹ میں کلب کے ڈائریکٹر راویل کے حولے سے مزید بتایا گیا کہ مذکورہ کلب مقامی اور یورپی افراد کی ٹریننگ اور ورلڈ چیمپئن شپ کے لیے مدد فراہم کرتا تھا۔

آر آئی اے ایجنسی کے مقامی حکام نے کہا کہ طیارے کا اک انجن فیل ہونے کی اطلاع ہے۔

واقعے کے بعد رین ٹی وی اور سوشل میڈیا پر پیراشوٹ جمپرز کی طیارے کے ساتھ لی گئی تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: روس: مسافر طیارے سے حکام کا رابطہ منقطع، 2 درجن سے زائد مسافر لاپتا

حالیہ کچھ سالوں میں روس میں ہوا بازی سے متعلق حفاظت کے معیارات کو سخت کیا گیا ہے لیکن حادثات ہو رہے ہیں اور خاص طور پر دور دراز علاقوں میں یہ اب بھی سامنے آرہے ہیں۔

گزشتہ ماہ روس کے مشرقی علاقے میں ایک اے این-26 ٹرانسپورٹ طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتییجے میں 6 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

اس سے قبل جولائی میں اے این-26 طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا جس میں سوار تمام 28 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024