• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ہانیہ عامر اور علی رحمٰن کی فلم 'پردے میں رہنے دو' کا پوسٹر جاری

شائع October 10, 2021
فلم کا پوسٹر ہدایت کار و پروڈیوسر وجاہت رؤف نے  اپنی سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا پر جاری کیا—فائل فوٹوز:انسٹاگرام
فلم کا پوسٹر ہدایت کار و پروڈیوسر وجاہت رؤف نے اپنی سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا پر جاری کیا—فائل فوٹوز:انسٹاگرام

مقبول اداکارہ ہانیہ عامر اور اداکار علی رحمٰن خان کی آنے والی فلم 'پردے میں رہنے دو' کا پوسٹر جاری کردیا گیا۔

فلم کا پوسٹر ہدایت کار و پروڈیوسر وجاہت رؤف نے اپنی سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا پر جاری کیا۔

اس حوالے سے شیئر کی گئی پوسٹ میں وجاہت رؤف نے کہا کہ 'میری سالگرہ کے موقع پر میں نے اور میری ٹیم کی جانب سے مجھے یہ تحفہ دیا گیا ہے، ہم فلم پردے میں رہنے دو کا پوسٹر پیش کررہے'۔

انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ 'یہ فلم تمام مشکلات کے باوجود کورونا وائرس کے دوران کاسٹ، عملے، مصنف اور ایگزیکٹو پروڈیوسر کے ساتھ شوٹ کی گئی'۔

وجاہت رؤف نے کہا کہ میں اپنے تمام ساتھیوں کی جانب سے کہتا ہوں کہ ہم واپس آنے پر بہت پرجوش ہیں! ٹریلر بھی جلد آرہا ہے!

فلم 'پردے میں رہنے دو' میں ہانیہ عامر اور علی رحمٰن خان پہلی مرتبہ اسکرین پر ساتھ نظر آئیں گے۔

اس فلم کی کہانی محسن علی نے لکھی جبکہ وجاہت رؤف اور شازیہ وجاہت نے اسے پروڈیوس کیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس مارچ میں اس فلم کی شوٹنگ شروع کی گئی تھی تاہم کورونا وائرس کے باعث سینما بند ہونے کی وجہ سے یہ ریلیز نہ ہوسکی۔

قبل ازیں فلم کی کہانی کے حوالے سے ہدایت کار وجاہت رؤف نے کہا تھا کہ فلم کی کہانی ایک سماجی مسئلے پر مبنی ہے جسے ہلکے انداز میں پیش کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ فلم مزاح سے بھرپور ہوگی اور مجھے امید ہے کہ یہ فلم بینوں کے دل کو چھوئے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024