• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

عائشہ عمر اور شعیب ملک کا فوٹو شوٹ وائرل

شائع October 10, 2021
سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل ہونے کے بعد سے مداحوں کی جانب سے اس فوٹو شوٹ پر تنقید بھی کی جارہی ہے—فائل فوٹوز: انسٹاگرام
سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل ہونے کے بعد سے مداحوں کی جانب سے اس فوٹو شوٹ پر تنقید بھی کی جارہی ہے—فائل فوٹوز: انسٹاگرام

معروف اداکارہ عائشہ عمر اور قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شعیب ملک نے حال ہی میں ایک میگزین کے لیے بولڈ فوٹو شوٹ کروایا ہے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

عائشہ عمر اور شعیب نے اپنا یہ فوٹو شوٹ پاکستانی جریدے کے لیے کروایا ہے جس کی تصاویر دونوں کی جانب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کی گئی تھیں۔

کرکٹر شعیب ملک اور اداکارہ عائشہ عمر نے میگزین کے سرورق پر موجود اپنی تصویر کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔

دونوں نے یہ فوٹو شوٹ سیلیبریٹی نیوز میگزین اوکے پاکستان کے لیے کروایا ہے۔

میگزین کا سر ورق شیئر کرتے ہوئے شعیب ملک نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لکھا کہ ’وہ ہمیشہ اپنے دوستوں کے ساتھ کام کرنا پسند کرتے ہیں، انہوں نے اس جریدے کی ٹیم کے ساتھ کام کرتے ہوئے انجوائے کیا'۔

دوسری جانب اداکارہ عائشہ عمر نے بھی شعیب ملک کے ساتھ اپنے اس فوٹو شوٹ کو شیئر کیا ہے اور مداحوں کے ساتھ انسٹاگرام اسٹوری بھی شیئر کی۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل ہونے کے بعد سے مداحوں کی جانب سے اس فوٹو شوٹ پر تنقید بھی کی جارہی ہے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

کچھ صارفین نے اس فوٹو شوٹ میں عائشہ عمر تو کچھ نے شعیب ملک پر تنقید کی جبکہ دیگر کا کہنا تھا کہ انہیں اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کے ساتھ فوٹو شوٹ کروانا چاہیے تھا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

علاوہ ازیں ٹوئٹر پر شعیب ملک کے فوٹو شوٹ پر مزاحیہ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

ایک صارف نے کہا کہ سب کہہ رہے ہیں کہ شعیب ملک کو اسکواڈ میں ہونا چاہیے اور وہ یہاں فوٹو شوٹ کروارہے ہیں۔

ایک اور صارف نے کہا کہ شعیب ملک 'راکڈ ثانیہ مرزا شاکڈ'۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

خیال رہے کہ شعیب ملک ٹی 20 ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ ہیں جبکہ اداکارہ عائشہ عمر مزاحیہ ڈرامے 'بلبلے' میں اداکاری کرتی نظر آتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024