• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

بیٹی کی پیدائش پر فلک شبیر کا سارہ خان کے نام محبت بھرا پیغام

شائع October 9, 2021
سارہ خان اور فلک شبیر کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام انہوں نے الیانا فلک رکھا ہے—فوٹو: انسٹاگرام
سارہ خان اور فلک شبیر کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام انہوں نے الیانا فلک رکھا ہے—فوٹو: انسٹاگرام

نامور گلوکار فلک شبیر نے بیٹی کی پیدائش پر اپنی اہلیہ و اداکارہ سارہ خان کے نام محبت بھرا پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مائیں سپر ہیروز ہوتی ہیں۔

سارہ خان اور فلک شبیر کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام انہوں نے الیانا فلک رکھا ہے۔

گزشتہ روز سارہ خان نے ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں فلک شبیر اپنی بیٹی کے اذان دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: سارہ خان اور فلک شبیر کے ہاں بچے کی پیدائش

یہ ویڈیو بہت زیادہ وائرل ہوئی ہے اور بہت پسند بھی کی جارہی ہے۔

دوسری جانب فلک شبیر نے اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے سارہ خان کو خراج تحسین پیش لیا ہے۔

فلک شبیر نے اپنی طویل پوسٹ میں لکھا کہ 'جب تکلیف برداشت کرنے کی اصل طاقت صلاحیت کی بات آتی ہے تو خواتین ہمیں پیچھے چھوڑ دیتی ہیں'۔

انہوں نے کہا کہ حمل کے دوران خواتین کو بے خوابی، کمر درد، مزاج کی تبدیلی سمیت بہت سی مشکلات پیش آتی ہیں اور پھر یہ ذہنی دباؤ بھی پریشان کرتا ہے کہ ان کا بچہ تندرست ہو'۔

یہ بھی پڑھیں: سارہ خان نے امید سے ہونے کی تصدیق کردی

فلک شبیر نے کہا کہ ' میں یہ مانتا ہوں کہ مائیں سپر ہیروز ہوتی ہیں کیونکہ وہ ہر چیز سے نمٹ سکتی ہیں'۔

انہوں نے اپنی اہلیہ کے نام پیغام لکھا کہ 'سارہ، آپ نہ صرف میری بیٹی کی ماں ہیں بلکہ میرے دل کی دھڑکن بھی ہیں، میرا وعدہ ہے کہ مرتے دم تک آپ سے اور ہماری بیٹی سے محبت کروں گا اور تحفظ دوں گا'۔

سارہ خان کو دوران حمل بھی شوبز کے کاموں میں مصروف دیکھا گیا اور رواں برس جولائی میں انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ حال ہی میں نشر ہونے والے اپنے ڈرامے ’لاپتا‘ کی شوٹنگ کے وقت وہ حاملہ تھیں اور انہوں نے حمل کے باوجود شوٹنگ میں حصہ لیا۔

سارہ خان گزشتہ برس جولائی میں شادی کے بندھن میں بندھی تھیں، انہوں نے اور گلوکار فلک شبیر نے 14 جولائی کو منگنی کا اعلان کیا تھا اور اگلے ہی دن دونوں کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024