• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

مہوش حیات، واسع چوہدری اور یاسر حسین پیسا ایوارڈز کی میزبانی کریں گے

شائع October 9, 2021
پیسا ایوارڈز کی تقریب رواں برس 5 نومبر کو دبئی کے مدینت جمیرا وینیو میں ہوگی— فوٹو: انسٹاگرام
پیسا ایوارڈز کی تقریب رواں برس 5 نومبر کو دبئی کے مدینت جمیرا وینیو میں ہوگی— فوٹو: انسٹاگرام

سالانہ ’پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈز‘ (پیسا) کے لیے دوسرے سال کے ایوارڈز کی میزبانی کرنے والوں کے نام سامنے آگئے۔

رواں برس مہوش حیات، واسع چوہدری اور یاسر حسین پیسا ایوارڈز کی میزبانی کریں گے۔

پیسا ایوارڈز کی تقریب رواں برس 5 نومبر کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کے مدینت جمیرا وینیو میں ہوگی۔

مزید پڑھیں: ’پیسا‘ ایوارڈز میں پہلی مرتبہ یوٹیوبرز، ٹک ٹاکرز کیلئے ایوارڈز کا اعلان

اس حوالے سے انتظامیہ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی پوسٹ میں میزبانوں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا کہ یہ تقریب کی میزبانی کریں گے۔

خیال رہے کہ واسع چوہدری اور یاسر حسین اس سے قبل بھی کئی ایوارڈ شوز کی میزبانی کرچکے ہیں۔

تاہم اداکارہ مہوش حیات پہلی مرتبہ ایوارڈ شو کی میزبانی کرنے جارہی ہیں۔

خیال رہے کہ ’پیسا‘ انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق سال 2021 کے ایوارڈز کے لیے 24 کیٹیگریز کی نامزدگیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

پہلی مرتبہ انتظامیہ نے ’یوٹیوبرز، انسٹاگرامرز، ٹک ٹاکرز، ولاگرز اور ڈیجیٹل کانٹینٹ کریئٹرز' کے لیے بھی نامزدگیوں کا اعلان بھی کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’پیسا گلوبل ایوارڈ‘ حسن رحیم اور ’یوتھ آئیکون‘ عمیر جسوال کے نام

دوسرے سالانہ ’پیسا‘ ایوارڈز کے لیے کورونا کی وجہ سے سینما بند ہونے کے باعث اس مرتبہ فلموں کے لیے کسی بھی ایوارڈز کی نامزدگی کا اعلان نہیں کیا گیا۔

علاوہ ازیں ’پیسا‘ ایوارڈز کے تین اسپیشل ایوارڈز یعنی لائف ٹائم اچیومنٹ، گلوبل آئیکون آف دی ایئر اور یوتھ آئیکون آف دی ایئر کے ایوارڈز ووٹنگ کے بغیر ہی دیے جاتے ہیں، جس وجہ سے دو ایوارڈز کا اعلان ستمبر میں ہی کردیا گیا۔

انتظامیہ کی جانب سے سال 2020 کے ’یوتھ آئیکون آف دی ایئر کا ایوارڈ‘ نامور گلوکار، فلم ساز و موسیقار عمیر جسوال جبکہ ’گلوبل آئیکون آف دی ایئر 2020‘ کا ایوارڈ حسن رحیم کو دیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024