• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ریاستی حمایت یافتہ 58 فیصد ہیکنگ حملوں میں روس ملوث ہے، رپورٹ

شائع October 8, 2021
روسی ریاست کے حمایت یافتہ ہیکرز کی کامیابی کی شرح  32 فیصد تک بڑھ گئی ہے—فائل فوٹو: رائٹرز
روسی ریاست کے حمایت یافتہ ہیکرز کی کامیابی کی شرح 32 فیصد تک بڑھ گئی ہے—فائل فوٹو: رائٹرز

گزشتہ برس ریاستی پشت پناہی کے ساتھ ہونے والی ہیکنگ میں سب سے زیادہ روسی ملوث تھے جنہوں نے امریکا، یوکرین، برطانیہ اور یورپی نیٹو ممالک میں شامل حکومتی اداروں اور تھنک ٹینکس کو نشانہ بنایا۔

ڈان اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق یہ بات مائیکرو سافٹ نے کہی جس نے ان ہیکنگز کا سراغ لگایا۔

طویل عرصے سے پتا نہ چلنے والی سولر ونڈس ہیک کے تباہ کن اثرات نے بنیادی طور پر مائیکروسافٹ سمیت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے کاروبار کو نقصان پہنچایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ہیکرز کے امریکی وزارت خزانہ اور محکمہ کامرس کے نیٹ ورکس پر حملے

اس سے روسی ریاست کے حمایت یافتہ ہیکرز کی کامیابی کی شرح 30 جون کو ختم ہونے والے سال میں 32 فیصد تک بڑھ گئی ہے جبکہ گزشتہ 12 ماہ میں یہ 21 فیصد تھی۔

مائیکرو سافٹ نے اپنی سالانہ ڈیجیٹل ڈیفنس رپورٹ میں کہا کہ چین کی ریاستی حمایت یافتہ ہیکنگ کی کوششیں 10 میں سے ایک سے بھی کم ہیں لیکن وہ 44 فیصد ٹارگٹڈ نیٹ ورکس کو توڑنے میں کامیاب رہیں۔

رپورٹ میں رینسم ویئر (تاوان کیلئے ذاتی ڈیٹا چرانے کے) حملوں کو ایک سنگین اور بڑھتی ہوئی وبا قرار دیا جس کا اب تک سب سے زیادہ نشانہ بننے والا ملک امریکا ہے جو دوسرے سب سے زیادہ نشانہ بنائے گئے ملک سے 3 گنا زیادہ متاثر ہوا۔

مزید پڑھیں: روسی ہیکرز نے امریکی سینیٹ اور تھنک ٹینک پرحملہ کیا،مائیکروسافٹ

اس کے برعکس ریاستی حمایت یافتہ ہیکنگ بنیادی طور پر قومی سلامتی، تجارتی یا اسٹریٹجک فائدے کے لیے انٹیلی جنس اکٹھا کرنے کے بارے میں ہے جو عام طور پر حکومتیں برداشت کرتی ہیں، امریکی سائبر آپریٹرز انتہائی ماہرین میں شامل ہیں۔

مائیکرو سافٹ کارپوریشن جو واشنگٹن میں حکومتی اداروں کے ساتھ مل کر کام کرتی ہے اس کی رپورٹ میں امریکی ہیکنگ کا ذکر نہیں کیا گیا۔

سولر ونڈس ہیک امریکی حکومت کے لیے شرمندگی کا باعث تھا اور واشنگٹن کے کچھ قانون سازوں نے انتقامی کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:روس پر کورونا ویکسین کی معلومات چرانے کی کوشش کا الزام

صدر جو بائیڈن نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو رینسم ویئر مجرموں کے خلاف کارروائی کے لیے انتباہ جاری کیے تھے تاہم رواں ہفتے متعدد انتظامی سائبر سیکیورٹی عہدیداروں کا کہنا تھا کہ انہیں اس کے کوئی شواہد نہیں ملے۔

مائیکرو سافٹ ڈیجیٹل سیکیورٹی یونٹ کے سربراہ کرسٹن گوڈ وین نے کہا کہ مجموعی طور پر ریاستی حمایت یافتہ ہیکنگ میں کامیابی کی شرح 10 سے 20 فیصد ہے۔

رپورٹ کے مطابق سال 20-2019 کے عرصے میں روسی ہیک کی کوششیں 52 فیصد سے بڑھ گئیں جبکہ 30 جون کو ختم ہونے والے سال میں شمالی کوریا 23 فیصد کے ساتھ دوسرا ملک تھا جو پہلے 11 فیصد سے کم تھا جبکہ چین کا حصہ 12 سے کم ہو کر 8 فیصد رہ گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024