• KHI: Maghrib 6:01pm Isha 7:22pm
  • LHR: Maghrib 5:18pm Isha 6:44pm
  • ISB: Maghrib 5:18pm Isha 6:46pm
  • KHI: Maghrib 6:01pm Isha 7:22pm
  • LHR: Maghrib 5:18pm Isha 6:44pm
  • ISB: Maghrib 5:18pm Isha 6:46pm

سارہ خان اور فلک شبیر کے ہاں بچے کی پیدائش

شائع October 8, 2021 اپ ڈیٹ October 9, 2021
دونوں نے جون 2021 میں تصدیق کی تھی کہ وہ والدین بننے والے ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام
دونوں نے جون 2021 میں تصدیق کی تھی کہ وہ والدین بننے والے ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام

نامور اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر کے ہاں 8 اکتوبر کو بیٹی کی پیدائش ہوئی۔

سارہ خان اور فلک شبیر جولائی 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور دونوں نے رواں برس جون میں تصدیق کی تھی کہ ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

اب گلوکار فلک شبیر نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے تصدیق کردی کہ ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوگئی۔

فلک شبیر نے انسٹاگرام پر بچی کے ہاتھ میں اپنے اور سارہ خان کے ہاتھ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ وہ والد بن گئے۔

یہ بھی پڑھیں: سارہ خان کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع؟

گلوکار نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے بیٹی کا نام ’عالیانہ فلک‘ رکھا ہے۔

فلک شبیر نے پوسٹ میں خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے ماہ ربیع الاول کے حوالے سے بھی پیغام لکھا اور اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ ان کے ہاں جمعے کے مبارک دن اللہ کی رحمت کا نزول ہوا۔

ان کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں بچی کا چہرہ بھی دکھائی دیتا ہے جب کہ ان کی اہلیہ سارہ خان کے ہاتھ میں ڈرپ کینولا بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: سارہ خان نے امید سے ہونے کی تصدیق کردی

فلک شبیر کی جانب سے اپنے ہاں بیٹی کی پیدائش سے متعلق کی گئی پوسٹ پر متعدد شوبز شخصیات نے کمنٹس کیے اور انہیں مبارک باد پیش کی جب کہ مداحوں نے بھی ان کے والد بننے پر خوشی کا اظہار کیا۔

گلوکار نے اپنی پوسٹ میں یہ نہیں بتایا کہ ان کی بیٹی کی پیدائش کہاں ہوئی اور اب ان کی اہلیہ کی طبیعت کیسی ہے لیکن انہوں نے دعائیں کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

اپنے ہاں بچی کی پیدائش سے کچھ دن قبل ہی فلک شبیر نے اپنے گھر میں بچے کے لیے بنائی گئی نرسری کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی اور بتایا تھا کہ وہ اور ان کی اہلیہ اپنے ہاں پہلے بچے کی متوقع آمد پر کتنا خوش ہیں۔

اس سے قبل بھی فلک شبیر اہلیہ سارہ خان کے ہمراہ ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتے رہے تھے اور انہیں ویڈیوز میں حاملہ اہلیہ کی خدمت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا تھا۔

سارہ خان کو دوران حمل بھی شوبز کے کاموں میں مصروف دیکھا گیا اور رواں برس جولائی میں انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ حال ہی میں نشر ہونے والے اپنے ڈرامے ’لاپتا‘ کی شوٹنگ کے وقت وہ حاملہ تھیں اور انہوں نے حمل کے باوجود شوٹنگ میں حصہ لیا۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025