• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

والدہ کی بیماری کے باعث حدیقہ کیانی نے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرلی

شائع October 8, 2021
حدیقہ کیانی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی اسٹوری میں یہ اعلان ان کی ٹیم نے کیا—فائل فوٹو: انسٹاگرام
حدیقہ کیانی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی اسٹوری میں یہ اعلان ان کی ٹیم نے کیا—فائل فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان کی معروف گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی نے والدہ کی دیکھ بھال کے لیے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرلی۔

حدیقہ کیانی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی اسٹوری میں یہ اعلان ان کی ٹیم کی جانب سے کیا گیا۔

انسٹاگرام اسٹوری میں کہا گیا کہ مقبول شاعرہ خاور کیانی کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے حدیقہ کیانی نے سوشل میڈیا سے بریک لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: حدیقہ کیانی کی والدہ کیلئے دعاؤں کی اپیل

اسٹوری میں مزید کہا گیا کہ والدہ کی صحت پر توجہ دینے کے لیے ہی وہ سوشل میڈیا کو عارضی طور پر خیر باد کہہ رہی ہیں۔

—فوٹو: اسکرین شاٹ
—فوٹو: اسکرین شاٹ

اس حوالے سے جاری بیان میں ان کی والدہ کی صحتیابی کے لیے دعاؤں پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا گیا۔

مزید کہا گیا کہ اس دوران حدیقہ کیانی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ان کی منیجمنٹ ٹیم سنبھالے گی اور 'دوبارہ' ڈرامے سمیت ان کے آنے والے میوزک سے متعلق پہلے سے طے شدہ مواد شیئر کرے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے حدیقہ کیانی نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اپنی والدہ کے حوالے سے پیغام جاری کیا تھا۔

انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا تھا کہ دعاؤں میں طاقت ہوتی ہے اور میری والدہ کو آپ کی دعاؤں کی بہت ضرورت ہے۔

—فوٹو: اسکرین شاٹ
—فوٹو: اسکرین شاٹ

حدیقہ کیانی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں مزید کہا تھا کہ 'میری والدہ کے سکون، خوشی، ہمت اور صحت کے لیے دعا کریں'۔

تاہم حدیقہ کیانی نے اپنے انسٹاگرام پیغام میں یہ واضح نہیں کیا تھا کہ ان کی والدہ کو کیا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلال عباس اور حدیقہ کیانی کے ڈرامے 'دوبارہ' کا ٹیزر ریلیز

تاہم ان کی والدہ کچھ عرصے سے مختلف بیماریون میں مبتلا ہونے کے باعث کمزوری اور نقاہت کا شکار ہیں اور بعض تصاویر میں نہیں وہیل چیئر پر دیکھا گیا تھا۔

حدیقہ کیانی کی والدہ خاور کیانی ایک سرکاری اسکول کی پرنسپل رہی ہیں اور وہ ایک شاعرہ بھی ہیں۔

خیال رہے کہ حدیقہ کیانی نے چند ماہ قبل ڈراما سیریل 'رقیب سے' سے اداکاری کے میدان میں قدم رکھا تھا اور ان کا ڈراما بے حد مقبول ہوا تھا۔

علاوہ ازیں ان دنوں وہ بلال عباس کے ساتھ اپنے نئے ڈرامے 'دوبارہ' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو جلد نشر ہوگا۔

بلال عباس خان اور حدیقہ کیانی کا یہ ڈراما مومنہ درید پروڈکشنز کے بینر تلے بنایا جارہا ہے جو نجی چینل ہم ٹی وی سے نشر ہوگا تاہم یہ کب سے نشر ہوگا اس حوالے سے کوئی اعلان تاحال سامنے نہیں آیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024