• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کئی سال بعد نوکیا کا پہلا اینڈرائیڈ ٹیبلیٹ متعارف

شائع October 7, 2021
ٹی 20 ٹیبلیٹ — فوٹو بشکریہ نوکیا
ٹی 20 ٹیبلیٹ — فوٹو بشکریہ نوکیا

نوکیا نے کئی سال بعد اپنا پہلا ٹیبلیٹ ٹی 20 متعارف کرا دیا ہے۔

درحقیقت جو کچھ آپ کسی نوکیا فون سے توقع کرسکتے ہیں وہ سب کچھ اس ٹیبلیٹ میں دستیاب ہے۔

2020 اور 2021 کے دوران دنیا بھر میں ٹیبلیٹس کی فروخت میں اضافہ ہوا اور اسی کو دیکھتے ہوئے نوکیا نے کئی سال بعد پہلا اینڈرائیڈ ٹیبلیٹ متعارف کرایا ہے۔

نوکیا فونز کی طرح اس نئے ٹیبلیٹ کی بیٹری لائف زبردست ہے۔

فوٹو بشکریہ نوکیا
فوٹو بشکریہ نوکیا

کمپنی کے مطابق ٹیبلیٹ میں 8200 ایم اے ایچ بیٹری موجود ہے اور مسلسل استعمال کرنے پر بھی 15 گھنٹے آرام سے چل سکتی ہے۔

اسی طرح 10 گھنٹے تک لگاتار ویڈیوز دیکھی جاسکتی ہیں جبکہ 7 گھنٹے تک مسلسل کالز کی جاسکتی ہیں اور ہاں بیٹری میں 15 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی تھی۔

نوکیا ٹی 20 میں 10.4 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے جبکہ اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم اور یونی ایس او سی ٹائیگر ٹی 610 پراسیسر اس ڈیوائس کا حصہ ہیں۔

یہ ٹیبلیٹ 3 سے 4 جی بی ریم اور 32 سے 64 جی بی اسٹوریج کے آپشنز میں دستیاب ہوگا جبکہ اسٹوریج میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

کمپنی کی جانب سے ٹیبلیٹ کے ساتھ 2 سال کے آپریٹنگ سسٹم اور 3 سال تک ماہانہ سیکیورٹی اپ ڈیٹس فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ نوکیا
فوٹو بشکریہ نوکیا

ٹیبلیٹ کے فرنٹ پر 5 میگا پکسل جبکہ بیک پر 8 میگا پکسل کیمرا موجود ہے، جبکہ فرنٹ کیمرا فیس ان لاک کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

دیگر فیچرز میں اسٹیریو اسپیکرز، 2 مائیکرو فونز اور ہیڈ فون جیک قابل ذکر ہیں۔

یہ ٹیبلیٹ وائی فائی اونلی اور 4 جی ورژنز میں دستیاب ہوگا۔

نوکیا ٹی 20 وائی فائی ماڈل کی قیمت 200 یورو (39 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے شروع ہوگی جبکہ 4 جی ایل ٹی ای ورژن کی قیمت کا آغاز 240 یورو (47 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024