• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

موٹرولا کا ایک اور کم قیمت اسمارٹ فون موٹو ای 40 متعارف

شائع October 7, 2021
موٹو ای 40 — فوٹو بشکریہ موٹرولا
موٹو ای 40 — فوٹو بشکریہ موٹرولا

موٹرولا نے اپنا ایک نیا انٹری لیول اسمارٹ فون موٹو ای 40 متعارف کرا دیا ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ کم قیمت اسمارٹ فون ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے صارف سے ہے۔

فون میں 6.5 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے 90 ہرٹز ریفریش ریٹ سپورٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔

موٹو ای 40 کے اندر یونی ایس او سی ٹی 700 پراسیسر موجود ہے جبکہ فنگر پرنٹ اسکینر بیک پر نصب ہے۔

یہ فون 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج سے لیس ہے جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

فوٹو بشکریہ موٹرولا
فوٹو بشکریہ موٹرولا

اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کمپنی کے مائی یو ایکس یوزر انٹرفیس سے کیا گیا ہے۔

فون کی ایک خاص بات 5000 ایم اے ایچ کی بڑی بیٹری ہے اور کمپنی کے مطابق صارفین اس فون کو معتدل استعمال کرتے ہوئے 2 دن تک چلا سکے ہیں۔

فوٹو بشکریہ موٹرولا
فوٹو بشکریہ موٹرولا

موٹو ای 40 میں بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے۔

فون کا مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر کیمرے موجود ہیں۔

موٹرولا نے فون تو متعارف کرا دیا ہے مگر ابھی اس کی قیمت اور دستیابی کے بارے میں اب تک کچھ نہیں بتایا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024