• KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:25pm
  • KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:25pm

شادی اچھا عمل ہے لیکن ابھی نہیں کر رہی، ہانیہ عامر

شائع October 7, 2021
گزشتہ سال اداکارہ نے خود کو شادی کے لیے کم عمر قرار دیا تھا—فوٹو: انسٹاگرام
گزشتہ سال اداکارہ نے خود کو شادی کے لیے کم عمر قرار دیا تھا—فوٹو: انسٹاگرام

اداکاری کے بجائے بولڈ انداز، سوشل میڈیا پوسٹس اور اپنے بیانات کی وجہ سے خبروں میں رہنے والی اداکارہ ہانیہ عامر نے کہا ہے کہ شادی ایک بہترین عمل ہے مگر ان کا فی الحال نئی زندگی شروع کرنے کا ارادہ نہیں۔

ہانیہ عامر نے گزشتہ برس اپریل میں شادی کے لیے خود کو کم عمر قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ ابھی ان کی شادی کی عمر نہیں ہوئی، وہ تاحال بچی ہیں۔

اس سے قبل وہ اپنے تعلقات اور منگنی کی افواہوں کی وجہ سے بھی خبروں میں رہ چکی ہیں، تاہم انہوں نے واضح طور پر کبھی کسی سے محبت کا اعتراف نہیں کیا۔

اور حال ہی میں انہوں نے انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے واضح کیا کہ وہ ان دنوں رومانس کے لیے کسی کی تلاش میں نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 'منگنی مبارک ہانیہ' کیوں ٹرینڈ کررہا ہے؟

ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ ان کا پسندیدہ شادی شدہ جوڑا گلوکار فلک شبیر اور اداکارہ سارہ خان کا ہے۔

فلک شبیر اور سارہ خان کو انہوں پسندیدہ جوڑا قرار دیا—اسکرین شاٹ
فلک شبیر اور سارہ خان کو انہوں پسندیدہ جوڑا قرار دیا—اسکرین شاٹ

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ان کی خواہش تھی کہ وہ ’پاوری گرل‘ دنانیر مبین کے ساتھ پہلے ملتیں مگر ایسا نہ ہوسکا، انہوں نے پاوری گرل کے ساتھ مختصر ویڈیو بھی شیئر کی۔

دونوں کے درمیان اس وقت دوستی ہوئی تھی جب کہ دنانیر مبین کی مختصر ویڈیو ’پاوری ہو رہی ہے‘ وائرل ہوئی تھی اور دونوں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسڈر بنی تھیں۔

ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ وہ اس وقت دو ڈراموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جب کہ ان کی شدید خواہش ہے کہ انہیں کسی کامیڈی ڈرامے میں کردار ملے۔

اداکارہ نےمختلف سوالوں کے جوابات دیے—اسکرین شاٹ
اداکارہ نےمختلف سوالوں کے جوابات دیے—اسکرین شاٹ

ہانیہ عامر کے ایک مداح کو جواب دیا کہ انہیں اپنی تمام سہیلیوں پر فخر ہے، کیوں کہ ان کی تمام دوستیں ذہین، خوبصورت اور ہر وقت خوش رہنے والی خواتین ہیں۔

مزید پڑھیں: کیا ہانیہ عامر نے شمعون اسمٰعیل سے منگنی کرلی؟

ایک مداح نے ان سے ان کے وائرل محاورے سے متعلق بھی پوچھا جس پر انہوں نے بتایا کہ ان کے وائرل محاورے کا مطلب یہ ہے کہ ’کسی بھی لڑکی کے پاس اچھی سہیلیاں موجود ہیں‘۔

ایک مداح نے ہانیہ عامر سے پوچھا کہ کیا وہ اس وقت تنہا زندگی گزار رہی ہیں یا پھر وہ محبت کے لیے کسی شخص کو تلاش کر رہی ہیں؟

انہوں نے سوشل میڈیا کے استعمال پر بھی بات کی—اسکرین شاٹ
انہوں نے سوشل میڈیا کے استعمال پر بھی بات کی—اسکرین شاٹ

اس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ ’بلکل وہ تنہا زندگی گزار رہی ہیں اور وہ کسی کو تلاش نہیں کر رہیں، بس وہ اپنے بہترین دوستوں کے ساتھ اچھا وقت گزارنےکی خواہاں ہیں‘۔

اداکارہ نے مزید وضاحت کی کہ وہ اپنے کیریئر پر توجہ دے رہی ہیں اور ان دنوں سخت محنت سے کام بھی کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہونٹوں کی سرجری سے متعلق ہانیہ عامر کی وضاحت

اسی جواب میں ہانیہ عامر نے لکھا کہ بعض اوقات ترجیحی بنیادوں پر کسی کو تلاش کرنے کا عمل کام نہیں کرتا، کیوں کہ ایسے معاملات چلانے والی ہستی اپنے منصوبے اپنے حساب سے چلاتی ہے۔

اداکارہ نے بتایاکہ وہ محبت کے لیے کسی کو نہیں ڈھونڈ رہیں—اسکرین شاٹ
اداکارہ نے بتایاکہ وہ محبت کے لیے کسی کو نہیں ڈھونڈ رہیں—اسکرین شاٹ

ایک مداح نے ان سے سوال کیا کہ وہ شادی کب کر رہی ہیں؟ جس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ ان کے خیال میں شادی ایک بہترین عمل ہے مگر ان کا فی الحال شادی کرنے کا ارادہ نہیں۔

خیال رہے کہ ماضی میں ہانیہ عامر کا نام گلوکار عاصم اظہر سے جوڑا جاتا رہا ہے اور ان کے درمیان اختلافات کی خبریں بھی آتی رہتی ہیں، دونون سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کوبہترین دوست بھی قرار دیتے رہے ہیں اور دونوں دبے الفاظ میں ایک دوسرے پر تنقید بھی کرتے رہے ہیں۔

دونوں کے تعلقات کے حوالے سے ماضی میں سوشل میڈیا پر ان کی منگنی کی افواہیں بھی پھیلیں، تاہم تاحال دونوں نے واضح طور پر میڈیا کے سامنے کھل کر ایک دوسرے سے محبت یا اختلافات کا اعتراف نہیں کیا۔

دونوں چند گانوں میں ایک ساتھ کام کرنے کے علاوہ فیشن شوز میں بھی ایک ساتھ جلوہ گر ہو چکے ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ فی الحال ان کا شادی کا ارادہ نہیں—اسکرین شاٹ
اداکارہ نے بتایا کہ فی الحال ان کا شادی کا ارادہ نہیں—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024