• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

نواز شریف کا سیاسی مستقبل مرتے ہوئے دیکھ رہا ہوں، شیخ رشید

شائع October 6, 2021
شیخ رشید نے کہا کہ نیکٹا کے لیے مختلف اداروں اور بیوروکریسی سے لوگ شامل کیے گئے — فوٹو: ڈان نیوز
شیخ رشید نے کہا کہ نیکٹا کے لیے مختلف اداروں اور بیوروکریسی سے لوگ شامل کیے گئے — فوٹو: ڈان نیوز

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے سیاسی مستقبل کو مرتے ہوئے دیکھ رہا ہوں، وہ صرف سیاسی گند پھیلنے کی کوشش کررہے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا مسلم لیگ (ن) کے قائد ملک آنے میں دلچسپی نہیں رکھتے کیونکہ یہ صرف ’سیاسی گند‘ ہی کریں گے۔

مزید پڑھیں: ٹی ٹی پی کے بعض گروپوں سے اعلیٰ سطح پر بات ہو رہی ہے، شیخ رشید

علاوہ ازیں شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن جب چاہیے حساس ادارے کو تنقید کا نشانہ بناتی ہے اور میڈیا اسے پوری آزادی کے ساتھ نشر کرتا ہے، اس سے زیادہ میڈیا کی آزاد دنیا میں کہیں نہیں ملتی۔

’نیکٹا کو جدید خطوط پر استور کررہے ہیں‘

انہوں نے کہا کہ نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) کو جدید خطوط پر استور کررہے ہیں، جب سے یہ اتھارٹی فعال ہوئی ہے ہمارے پاس پاکستان میں داخل ہونے والے پاسپورٹ ہولڈرز کی معلومات ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل جتنے بھی غیر ملکی افغانستان سے پاکستان میں داخل ہوئے، ان کے بارے میں کوئی معلومات نہیں تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت، تحریک طالبان پاکستان کے مابین مذاکرات شروع ہی نہیں ہوئے، شیخ رشید

وفاقی وزیر نے کہا کہ ’پاکستان میں لاکھوں غیر ملکی پاسپورٹ ہولڈرز لاپتا ہیں اس لیے انہیں ایمنسٹی دی جارہی ہے تاکہ وہ 30 اکتوبر سے پہلے درخواست دیں اور اپنے ملک روانہ ہوجائیں‘۔

’سقوطِ کابل کے بعد پاکستان کو خطے میں ایک نئی جگہ ملی ہے‘

ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ نیکٹا کے لیے مختلف اداروں اور بیوروکریسی سے لوگ شامل کیے گئے لیکن ابھی بھرتیاں نہیں ہوئی ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ سقوطِ کابل کے بعد پاکستان کو خطے میں ایک نئی جگہ مل رہی ہے، خطے میں پاکستان کا کردار اہم ہوگیا ہے اس لیے نیکٹا کو فعال اور مؤثر بنانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

’اس سیاسی گند سے زیادہ نقصان ان کی پارٹی کو ہی ہوگا‘

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نواز شریف کے سیاسی مستقبل کو مرتے ہوئے دیکھ رہا ہوں، مسلم لیگ (ن) کے قائد ملک آنے میں دلچسپی نہیں رکھتے کیونکہ یہ صرف ’سیاسی گند‘ ہی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ’اس سیاسی گند سے زیادہ نقصان ان کی پارٹی کو ہی ہوگا‘۔

ایک مرتبہ پھر شیخ رشید نے زور دیا کہ میرے پاس کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے متعلق کوئی خبر نہیں ہے کہ ان کے ساتھ مذاکرات ہورہے ہیں؟

مزید پڑھیں: امریکا کو طالبان کی حکومت جلد یا بدیر تسلیم کرنی ہوگی، وزیر اعظم

وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ’اگر ٹی ٹی پی کے لوگ آئینِ پاکستان کی حرمت کی پاسداری کرنے کا عزم کرتے ہیں تو میں نہیں سمجھتا کہ اس میں کوئی حرج ہے‘۔

’تین، چار گروپس نے ٹی ٹی پی میں شمولیت اختیار کی ہے‘

انہوں نے کہا کہ ہمیں اطلاعات ہیں کہ تین چار گروپس نے کالعدم تنظیم میں شمولیت اختیار کی ہے، ہماری کوشش ہے کہ معاملات احسن طریقے سے حل ہوں لیکن اگر ایسا نہیں ہوا تو ہمارے اداروں اور فوج کی صلاحیت بھرپور جواب دے گی۔

مہنگائی سے متعلق سوال کے جواب میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ترجیح میں ہے کہ آٹا، دال، چینی اور گھی سمیت اہم چار ادویات کی قیمتوں کو آئندہ چند روز میں کنٹرول کرلیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024