• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm

نیشنل اسنوکر چمپیئن شپ: آصف، شاہد ناک آوٹ مرحلے میں پہنچ گئے

شائع October 5, 2021
چیمپئن کے دوران محمد بلال نے دن بھر کی پہلی سینچری بنائی—ڈان
چیمپئن کے دوران محمد بلال نے دن بھر کی پہلی سینچری بنائی—ڈان

نیشنل بینک کے اسپورٹس کمپلیکس میں جاری 46 ویں قومی اسنوکر چیمپئن شپ میں دفاعی چیمپئن اور ٹاپ سیڈ محمد آصف اور تھرڈ سیڈ شاہد آفتاب نے ناک آؤٹ مرحلے کے لیے اپنی پوزیشن مستحکم کرلی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق گروپ اے میں شامل چار مرتبہ کے قومی چیمپئن محمد آصف نے یکے بعد دیگرے کامیابیاں حاصل کیں اور چار مقابلوں میں ناقابل شکست رہے۔

پہلے مقابلے میں انہوں پنجاب سے تعلق رکھنے والے اویس اللہ کو 1-4 سے شکست دی جس کے بعد انہوں نے (34-72، 0-80، 9-67، 0-92) اسکور کے ساتھ بلوچستان کے عبدالقدیر عاشر سے کامیابی حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی ایمیچراسنوکرچیمپئن شپ کا فائنل، پاکستان کو شکست

39 سالہ محمد آصف دو بار عالمی چیمپئن بھی رہ چکے ہیں، وہ اس لیگ کو مکمل کرنے کے لیے مزید دو گیمز کھیلیں گے۔

دوسری جانب گروپ 'سی' میں سابق قومی چیمپئن شاہد آفتاب نے کامیابی کا سفر جاری رکھتے ہوئے اسلام آباد کے وقار احمد کو 1-4 سے شکست دی، ان کا اسکور 27-91، 28-91، 36-69، 93-1، 42-72 رہا۔

دو میچوں میں شکست کھانے کے بعد سابق قومی چیمپئن اور دوسرے بہترین اسکورر سجاد دو مقابلے جیتنے میں کامیاب رہے۔

سجاد نے 25-60، 39-57، 14-72، 32-66 اسکور کے ساتھ محمد افتخار سے پہلی کامیابی حاصل کی جس کے بعد وہ شرجیل محمود پر غالب رہے، اس دوران ان کا اسکو 15-87، 57-63، 25-73، 66-85 تھا۔

مزید پڑھیں: این بی پی اسنوکر چیمپیئن شپ اسجد کے نام

سندھ سے کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے والے علی حمزہ نے محمد بلال کو 2-4 سے حیرت انگیز شکست دی، انہوں نے (55-45، 28-80، 33-90، 78-62، 14-37، 0-78) اسکور کیے۔

دوسری جانب ایک اور اپ سیٹ میں غیرمعروف کھلاڑی سعد خان نے ایشین ٹیم کے فاتح ذوالفقار اے قادر کو 49-63، 16-49، 51-67، 19-73 سے شکست دی۔

واضح رہے کہ ذوالقفار اور بابر مسیح کی جوڑی نے دوحہ میں 2019 میں ایشین ٹیم کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا لیکن کورونا کے باعث وہ ٹورنامنٹ دوبارہ نہیں ہوسکا۔

محمد بلال دن بھر میں (105) بریک کے ساتھ سینچری بنانے والے واحدکھلاڑی رہے انہوں نے اس دوران ہسکائل بلال کو 1-4 سے شکست دی۔

اس دوران محمد بلال نے 27-88، 87-32، 8-86، 22-65، اور 0-106 پوائنٹس اسکور کیا۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024