• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

نیب کے ڈپٹی چیئرمین نے استعفیٰ دے دیا

شائع October 5, 2021
حکومتی ذرائع نے حسین اصغر کی جانب سے صدر کو استعفیٰ بھیجے جانے کی تصدیق کی — فوٹو: ڈان
حکومتی ذرائع نے حسین اصغر کی جانب سے صدر کو استعفیٰ بھیجے جانے کی تصدیق کی — فوٹو: ڈان

قومی احتساب بیورو (نیب) کے نائب چیئرمین حسین اصغر نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو اپنا استعفیٰ بھیج دیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق حسین اصغر کے استعفے کی وجہ سامنے نہیں آسکیں۔

حکومتی ذرائع نے حسین اصغر کی جانب سے صدر کو استعفیٰ بھیجے جانے کی تصدیق کی۔

نیب قوانین کے مطابق احتساب کے قومی ادارے کے کسی عہدیدار کا استعفیٰ چیئرمین کو بھیجا جاتا ہے اور اگر معاملہ چیئرمین، نائب چیئرمین اور پراسیکیوٹر جنرل کا ہو تو اسے حتمی منظوری کے لیے صدر مملکت کو بھیجا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین نیب میں شرم و حیا ہے تو استعفیٰ دے کر گھر جائیں، بلاول بھٹو

حسین اصغر کے قریبی ذرائع نے کہا کہ وہ بیورو کے کام کرتے ہوئے اطمینان محسوس نہیں کر رہے تھے۔

انہیں اپریل 2019 میں نیب کا ڈپٹی چیئرمین مقرر کیا گیا تھا۔

حسین اصغر سے معاملے پر بات کرنے کے لیے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن وہ دستیاب نہ تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024