• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

شمالی وزیرستان: دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی شہید

شائع October 4, 2021
بیان میں کہا گیا کہ علاقے سے دہشت گردوں کا خاتمہ کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن کیا جارہا ہے — فائل فوٹو / اے پی پی
بیان میں کہا گیا کہ علاقے سے دہشت گردوں کا خاتمہ کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن کیا جارہا ہے — فائل فوٹو / اے پی پی

خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں مبینہ دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ 'آئی ایس پی آر' کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے گھریوم میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی پوسٹ پر حملہ کیا۔

سیکیورٹی اہلکاروں نے حملے کا بھرپور جواب دیا تاہم دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 30 سالہ سپاہی محمد عامر اقبال شہید ہوگئے۔

بیان میں کہا گیا کہ علاقے سے دہشت گردوں کا خاتمہ کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان: دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے 4 جوان اور لیویز سب انسپکٹر شہید

واضح رہے کہ دو روز قبل شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشت گردوں کے حملے میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کے 4 جوان اور ایک لیویز سب انسپکٹر شہید ہوگئے تھے۔

اس سے قبل جمعرات کو خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس اطلاع پر کیے گئے آپریشن میں پاک فوج کے کپتان شہید ہو گئے تھے۔

بیان میں کہا گیا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد آپریشن کیا تھا۔

مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا: دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران کیپٹن شہید

اس سلسلے میں بتایا گیا کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاکپتن سے تعلق رکھنے والے 27 سالہ کیپٹن سکندر نے جام شہادت نوش کیا تھا۔

بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ فائرنگ کے تبادلے میں تحریک طالبان کا دہشت گرد کمانڈر خواجہ دین عرف شیر خان بھی مارا گیا جبکہ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024