• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کراچی کے شہید ملت انڈر پاس کو عمر شریف کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ

شائع October 3, 2021
عمر شریف کا انتقال 2 اکتوبر کی دوپہر کو ہوا —فائل فوٹو: فیس  بک
عمر شریف کا انتقال 2 اکتوبر کی دوپہر کو ہوا —فائل فوٹو: فیس بک

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اعلان کیا ہے کہ مرحوم اداکار و کامیڈین عمر شریف کی خدمات کے اعتراف میں شہید ملت انڈر پاس کو ان کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کی گئی ٹوئٹ میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ عمر شریف کی خدمات کے اعتراف میں کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی)، شہید ملت اور حیدر علی روڈ پر واقع انڈر پاس کو 'عمر شریف انڈر پاس' کا نام دے گا۔

دوسری جانب ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام ملک امین اسلم نے عمر شریف کی رہائش گاہ کا دورہ کیا۔

مزید پڑھیں: کامیڈی کے بے تاج بادشاہ عمر شریف انتقال کر گئے

انہوں نے کہا کہ وہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے رابطے میں ہیں تاکہ عمر شریف کے جسدِ خاکی کو 48 گھنٹوں میں واپس لایا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ وہ حکومت سے اپیل کریں گے کہ عمر شریف کی تدفین ریاستی اعزاز کے ساتھ کی جائے۔

خیال رہے کہ لیجنڈری کامیڈین و اداکار عمر شریف 2 اکتوبر کی دوپہر کو یورپی ملک جرمنی کے ہسپتال میں دوران علاج انتقال کر گئے تھے۔

انہیں کراچی سے امریکا منتقل کرنے کے دوران طبیعت خراب ہونے پر جرمنی کے ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: عمر شریف کے انتقال پر شوبز شخصیات کا رنج و غم کا اظہار

عمر شریف کے بیٹے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے والد کی خواہش تھی کہ انہیں عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں دفن کیا جائے لہٰذا ہم سندھ حکومت سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ مزار کے احاطے میں تدفین کی اجازت دے۔

اہلخانہ کی درخواست پر حکومت سندھ نے نامور کامیڈین کی مزار کے میں تدفین میں اجازت دے دی۔

تاہم عمر شریف کی تدفین کب تک کی جائے گی اس حوالے سے عمر شریف کے اہلخانہ نے کچھ نہیں بتایا۔

علاوہ ازیں عمر شریف کے نام سے منسوب آفیشل اکاؤنٹ سے کی گئی پوسٹ میں ان کی تاریخ پیدائش اور کریئر کے آغاز کی تاریخوں کی تردید کی گئی ہے۔

گزشتہ روز کہا جارہا تھا کہ عمر شریف کا انتقال 66 برس کی عمر میں ہوا مگر ان کے اہلخانہ کی جانب سے چلائے جانے والے فیس بک پیج کی اسٹوری میں کہا گیا کہ 'برائے مہربانی نوٹ فرمالیں کہ عمر شریف 1960 میں پیدا ہوئے تھے اور انہوں نے 14 برس کی عمر میں 1974 میں انڈسٹری جوائن کی'۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اس میں مزید کہا گیا کہ ان کا کیریئر 1974 سے 2020 کے عرصے تک محیط رہا۔

عمر شریف گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے زیادہ علیل تھے اور وہ کراچی کے آغا خان ہسپتال میں زیر علاج تھے، انہیں عارضہ قلب کے علاوہ گردوں کے امراض کا بھی سامنا تھا جب کہ انہیں ذیابطیس بھی تھا۔

تبصرے (3) بند ہیں

KHAN Oct 03, 2021 12:37pm
عمر شریف کو خراج عقیدت پیش کرنے کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ کلفٹن بلاک 2 میں عمر شریف پارک کی دوبارہ تزئین و آرائش کی جائے، ویسے تو پارک زیادہ تر ہرا بھرا ہے مگر ایک طرف ہریالی کا خاتمہ ہوچکا ہے، دو تین مقامات پر سیوریج کا پانی جمع ہوجاتا ہے، اکثر بینچیں ٹوٹ چکی ہے جبکہ بعض مقامات پر اندر و باہر کی فٹ پاتھ اور دیواریں بھی ٹوٹ گئیں ہیں۔ اسی طرح سب سے بڑا مسئلہ بچوں کے جھولوں کا ٹوٹ جانا ہے، سمندر کے قریب ہونے کی وجہ سے ناقص لوہے کے تمام جھولے ٹوٹ چکے ہیں، لہذا یہاں سب صرف پیدل ہی گھومتے نظر آتے ہیں بچے جھولوں میں جھول نہیں پاتے۔ شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کی توجہ اس جانب دلائی گئی تھی، امید ہے وہ جلد کام شروع کردینگے اور معیاری اسٹیل یا لکڑی کے جھولے نصب کردینگے۔ گزارش یہ ہے کہ پارک کی دوبارہ تزئین و آرائش کے بعد یہاں داخلہ پہلے کی طرح مفت ہو، اس طرح روزانہ سیکڑوں اور چھٹی کے دن ہزاروں بچے بچیاں مختلف اوقات میں جھولوں سے لطف اندوز ہوجاتے ہیں، ٹکٹ لگانے کی صورت میں 15، 20 بچے بھی نہیں آتے۔ آنے والوں سے گزارش کی جائے کہ وہ پارک آکر مرحوم کی مغفرت کے لیے دل میں دعا مانگیں۔
KHAN Oct 03, 2021 01:10pm

KHAN Oct 03, 2021 08:19pm
عمر شریف کو خراج عقیدت پیش کرنے کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ کلفٹن بلاک 2 میں عمر شریف پارک کی دوبارہ تزئین و آرائش کی جائے، ویسے تو پارک زیادہ تر ہرا بھرا ہے مگر ایک طرف ہریالی کا خاتمہ ہوچکا ہے، دو تین مقامات پر سیوریج کا پانی جمع ہوجاتا ہے، اکثر بینچیں ٹوٹ چکی ہے جبکہ بعض مقامات پر اندر و باہر کی فٹ پاتھ اور دیواریں بھی ٹوٹ گئیں ہیں۔ اسی طرح سب سے بڑا مسئلہ بچوں کے جھولوں کا ٹوٹ جانا ہے، سمندر کے قریب ہونے کی وجہ سے ناقص لوہے کے تمام جھولے ٹوٹ چکے ہیں، لہذا یہاں سب صرف پیدل ہی گھومتے نظر آتے ہیں بچے جھولوں میں جھول نہیں پاتے۔ شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کی توجہ اس جانب دلائی گئی تھی، امید ہے وہ جلد کام شروع کردینگے اور معیاری اسٹیل یا لکڑی کے جھولے نصب کردینگے۔ گزارش یہ ہے کہ پارک کی دوبارہ تزئین و آرائش کے بعد یہاں داخلہ پہلے کی طرح مفت ہو، اس طرح روزانہ سیکڑوں اور چھٹی کے دن ہزاروں بچے بچیاں مختلف اوقات میں جھولوں سے لطف اندوز ہوجاتے ہیں، ٹکٹ لگانے کی صورت میں 15، 20 بچے بھی نہیں آتے۔ آنے والوں سے گزارش کی جائے کہ وہ پارک آکر مرحوم کی مغفرت کے لیے دل سے دعا مانگیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024