• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

انگلش فٹبال ٹیم کے پانچ کھلاڑیوں کا کورونا ویکسین لگانے سے انکار

شائع October 3, 2021
ویکسین نہ لگانے والے کھلاڑیوں کی آئندہ سال قطر میں شیڈول ورلڈ کپ اسکواڈ میں شمویت خطرے میں پڑ گئی ہے— فائل فوٹو: رائٹرز
ویکسین نہ لگانے والے کھلاڑیوں کی آئندہ سال قطر میں شیڈول ورلڈ کپ اسکواڈ میں شمویت خطرے میں پڑ گئی ہے— فائل فوٹو: رائٹرز

انگلینڈ کے پانچ فٹبالرز نے کورونا وائرس کی ویکسین لگوانے سے انکار کردیا ہے جس کے بعد ان کی آئندہ سال قطر میں شیڈول ورلڈ کپ اسکواڈ میں شمویت خطرے میں پڑ گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کی قومی فٹبال ٹیم کے تین اراکین نے ویکسین لگوانے سے انکار کردیا ہے کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ وہ خود کو اتنا صحت مند تصور کرتے ہیں کہ انہیں وائرس متاثر نہیں کر سکتا۔

کچھ کھلاڑیوں کو مبینہ طور پر اپنی بیویوں یا گرل فرینڈ کے دباؤ کا سامنا ہے کیونکہ وہ ویکسین کے خلاف ہیں جبکہ ایک کھلاڑی کا کہنا ہے کہ وہ ابھی اتنے کم عمر ہیں کہ ان پر وائرس اثر نہیں کر سکتا۔

یہ انگلینڈ کے کوچ گیرتھ ساؤتھ گیٹ کے لیے بڑا دھچکا ہے کیونکہ ویکسین نہ لگوانے والے کھلاڑیوں کو ممکنہ طور پر ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل نہیں کیا جائے گا۔

اسی طرح انگلش پریمیئر لیگ کو بھی اپنے کھلاڑیوں مکمل طور پر ویکسین لگوانے کے حوالے سے پریشانی کا سامنا ہے کیونکہ وہ بڑے بڑے سپراسٹارز پر دباؤ ڈالنے سے قاصر ہیں جن میں سے اکثر ویکسین لگوانے سے انکاری ہیں۔

کلب حکام نے بھی شکایات کی ہیں کہ سینئر کھلاڑی ڈریسنگ روم میں کورونا وائرس کے حوالے سے عجیب و غریب افواہیں پھیلا رہے ہیں۔

سابق کھلاڑیوں نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے اس اقدام کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

انگلینڈ کے سابق فٹبالر کرس ویڈل نے کہا کہ یہ یہ عمل شرمناک ہے اور بورڈ چاہیے کہ وہ واضح پالیسی اپنائے کہ جو ویکسین نہیں لگوائے گا وہ ٹیم کے لیے نہیں کھیلے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024