• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

کورونا وائرس سے امریکا میں ہلاکتوں کی تعداد 7 لاکھ سے متجاوز

شائع October 2, 2021
امریکی ریاست فلوریڈا میں اب تک کسی بھی ریاست کے مقابلے میں سب سے زیادہ اموات دیکھی گئی ہیں. - فائل فوٹو:اے ایف پی
امریکی ریاست فلوریڈا میں اب تک کسی بھی ریاست کے مقابلے میں سب سے زیادہ اموات دیکھی گئی ہیں. - فائل فوٹو:اے ایف پی

جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق امریکا میں کورونا وائرس سے 7 لاکھ سے زائد اموات ہوچکی ہیں جو دنیا کا بدترین متاثرہ ملک ہے جہاں دنیا بھر کی کل اموات میں سے 15 فیصد اموات ہوچکی ہیں۔

آخری ایک لاکھ اموات ایک ایسے وقت میں سامنے آئی جب ویکسین، جو کہ اموات، ہسپتالوں میں داخلے اور شدید بیماری کو روکتی ہے، 12 سال سے زیادہ عمر کے کسی بھی امریکی کے لیے دستیاب تھی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق وبائی امراض پر شدید تنقید کے بعد امریکا نے ایک مؤثر ویکسین مہم کا اہتمام کیا جس میں بعض اوقات روزانہ 40 لاکھ سے زیادہ ویکسین لگائے جاتے تھے۔

تاہم اس مہم نے کافی حد تک سست روی اختیار کرلی ہے کیونکہ امریکی شہریوں کی ایک بڑی تعداد ویکسین لگوانے سے انکار کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 4 لاکھ سے متجاوز

امریکی ریاست فلوریڈا میں اب تک کسی بھی ریاست کے مقابلے میں سب سے زیادہ اموات دیکھی گئی ہیں جہاں جون کے وسط سے اس وائرس نے تقریبا 17 ہزار رہائشیوں کو ہلاک کیا۔

ٹیکساس 13 ہزار اموات کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

دونوں ریاستیں ملک کی آبادی کا 15 فیصد ہیں تاہم جب سے ملک نے 6 ہلاکتوں کی سطح عبور کی ہے ملک کی 30 فیصد سے زائد اموات ان ہی دو شہروں میں ہوئی ہے۔

جان ہاپکنز بلومبرگ اسکول آف پبلک ہیلتھ کے ایک متعدی امراض کے ماہر ڈاکٹر ڈیوڈ ڈوڈی نے کہا کہ یہ کہنا درست ہے کہ گزشتہ ایک لاکھ اموات میں سے کم از کم 70 ہزار اموات ویکسین نہ لگوانے والے افراد کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ویکسین لگانے والے افراد جو وائرس سے متاثر ہوئے ان میں سے زیادہ تر لوگوں میں ویکسین نہ لگوانے والوں سے وائرس منتقل ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ 'اگر ہم اپنی ویکسینیشن میں زیادہ موثر ہوتے تو میرے خیال میں یہ کہنا مناسب ہے کہ ہم 90 فیصد اموات کو روک سکتے تھے'۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس کے ماخذ کی رپورٹ: ‘قربانی کا بکرا بنانے پر’ چین کی امریکا پر تنقید

واضح رہے کہ امریکا کورونا وائرس کے بارے میں غلط معلومات گردش کر رہی ہیں اور ماسک پہننا ایک سیاسی مسئلہ بنا ہوا ہے جو ملک میں بہت سے لوگوں کو تقسیم کر رہا ہے۔

کچھ ریپبلکن گورنرز جیسے ٹیکساس اور فلوریڈا کے گورنرز نے انفرادی آزادیوں کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی ریاستوں میں لازمی ماسک پہننے پر پابندی لگانے کی کوشش کی ہے۔

دوسری طرف جمہوری ریاست کیلیفورنیا نے اعلان کیا تھا کہ تمام طلبہ کے لیے کورونا وائرس کی ویکسینیشن لازمی ہوگی۔

گورنر گیون نیوزوم نے کہا کہ یہ اقدام کیلیفورنیا کو ملک کی پہلی ریاست بنائے گا جس نے اسے لازمی بنایا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024