• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

بولی وڈ عمر شریف کا دیوانہ تھا

شائع October 2, 2021
عمر شریف نے متعدد بولی وڈ اداکاروں سے ملاقاتیں کی تھیں—فائل فوٹو: عمر شریف فیس بک
عمر شریف نے متعدد بولی وڈ اداکاروں سے ملاقاتیں کی تھیں—فائل فوٹو: عمر شریف فیس بک

بیماری کے باعث 2 اکتوبر کی دوپہر کو مداحوں سے ہمیشہ کے لیے بچھڑ جانے والے لیجنڈری اداکار عمر شریف کی کامیڈی کے دیوانے صرف اپنے ملک نہیں بلکہ بیرون ممالک بھی تھے۔

کیریئر کے عروج کے دوران عمر شریف نے بھارت، برطانیہ، کینیڈا، امریکا اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سمیت کئی ممالک میں فن کا مظاہرہ کیا اور متعدد تقریبات میں ان کے ساتھ بولی وڈ شخصیات کو بھی مدعو کیا جاتا تھا۔

معروف آنجھانی فلم ساز ییش چوپڑا کے ہمراہ لندن میں
معروف آنجھانی فلم ساز ییش چوپڑا کے ہمراہ لندن میں

عمر شریف نے اپنے فیس بک پیج پر وقتا بوقتا بولی وڈ شخصیات سے کی جانے والی ملاقاتوں کی تصاویر شیئر کی تھیں، جن سے اندازہ ہوتا ہے کہ کس قدر بھارتی فلمی ستارے لیجنڈی کامیڈین کے دیوانے تھے۔

فلم ساز راکیش روشن کے ساتھ لندن میں
فلم ساز راکیش روشن کے ساتھ لندن میں

عمر شریف نے سلمان خان، شاہ رخ خان، عامر خان، ییش چوپڑا، راکیش روشن، ارشد وارثی، سشمیتا سین، ریکھا اور شلپا شیٹی سمیت کئی شخصیات کے ساتھ ملاقاتیں کیں جو تاریخ کا حصہ بن گئیں

بولی وڈ بگ بی امیتابھ بچن کے ہمراہ برطانیہ میں
بولی وڈ بگ بی امیتابھ بچن کے ہمراہ برطانیہ میں

عمر شریف نے بھارتی دورے بھی کیے، جہاں ان سے خصوصی طور پر کئی شوبز شخصیات نے ملاقاتیں کیں، تاہم ان کی بولی وڈ شخصیات سے زیادہ تر امریکا، برطانیہ اور کینیڈا میں ملاقاتیں ہوئیں، جہاں وہ پرفارمنس کے لیے گئے ہوئے تھے۔

جاوید اختر کے ہمراہ برطانیہ میں
جاوید اختر کے ہمراہ برطانیہ میں

عمر شریف 19 اپریل 1955 کو کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں پیدا ہوئے تھے۔

سنجے دت اور عمر شریف کی یادگار تصویر
سنجے دت اور عمر شریف کی یادگار تصویر

ان کا اصل نام محمد عمر تھا اور پیشہ ورانہ طور پر وہ عمر شریف کے نام سے جانے جاتے تھے اور اسی نام سے انہوں نے شہرت پائی۔

شاہ رخ خان اور لیجنڈری کامیڈین لندن میں ملاقات کرتے ہوئے
شاہ رخ خان اور لیجنڈری کامیڈین لندن میں ملاقات کرتے ہوئے

عمر شریف نے 14 برس کی عمر میں اپنے کیریئر کا آغاز ایک اسٹیج ڈرامے سے کیا اور طنز و مزاح کے منفرد انداز نے انہیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچا تھا۔

مسٹر پرفیکشنسٹ کے ساتھ برطانیہ میں
مسٹر پرفیکشنسٹ کے ساتھ برطانیہ میں

انہوں نے برصغیر میں 1980 ، 1990 اور 2000 کی دہائی کے اوائل میں مقبولیت حاصل کی۔

سلمان خان اور عمر شریف کی یادگار تصویر
سلمان خان اور عمر شریف کی یادگار تصویر

انہوں نے اپنی کامیڈی سے کراچی کے ناظرین کی توجہ حاصل کی اور اپنے کیریئر کے سفر کا آغاز کیا جو 40 سال کے عرصے تک محیط رہا۔

اکشے کمار کے ساتھ یادگار تصویر
اکشے کمار کے ساتھ یادگار تصویر

گزرتے وقت کے ساتھ عمر شریف نے اپنے چٹکلوں اور مکالموں سے ملک بھر میں مقبولیت پائی۔

ریکھا سے لندن میں ملاقات کے وقت
ریکھا سے لندن میں ملاقات کے وقت

عمر شریف کو 1992 میں 'مسٹر 420' کے لیے بہترین اداکار اور ہدایت کار کے نیشنل ایوارڈز سے نوازا گیا تھا، انہوں نے10 نگار ایوارڈ حاصل کیے اور ایک ہی برس میں 4 نگار ایوارڈز حاصل کرنے کا اعزاز بھی پایا۔

لیجنڈری کامیڈین کی شلپا شیٹی کے ہمراہ یادگار تصویر
لیجنڈری کامیڈین کی شلپا شیٹی کے ہمراہ یادگار تصویر

اپنے فن کے ذریعے ملک کا نام روشن کرنے پر ان کی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان کی جانب سے عمر شریف کو تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا۔

سابق حسینہ سشمیتا سین کے ساتھ لندن میں ملاقات کے وقت
سابق حسینہ سشمیتا سین کے ساتھ لندن میں ملاقات کے وقت

تمام تصاویر : بشکریہ عمر شریف آفیشل فیس بک پیج

تبصرے (1) بند ہیں

Khurram Oct 02, 2021 08:29pm
Love you and miss you!

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024