• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

طوفان 'شاہین': بلوچستان کے مختلف اضلاع میں اربن فلڈنگ کا خدشہ

شائع October 2, 2021
طوفان کے باعث بلوچستان کے مختلف اضلاع میں آندھی و گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے — فائل فوٹو / آئی این پی
طوفان کے باعث بلوچستان کے مختلف اضلاع میں آندھی و گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے — فائل فوٹو / آئی این پی

محکمہ موسمیات نے ہوا کے کم دباؤ کے باعث بننے والے سمندری طوفان 'شاہین' کے باعث بلوچستان کے متعدد اضلاع میں تیز بارشوں اور اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کردیا۔

بحیرہ عرب میں سمندری طوفان 'شاہین' کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے ساتواں الرٹ جاری کیا۔

طوفان کے باعث بلوچستان کے مختلف اضلاع میں آندھی و گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان گزشتہ بارہ گھنٹوں کے دوران مغرب سے شمال مغرب کی طرف بڑھا اور 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بڑھنے والا طوفان گوادر کے جنوب میں 125 کلومیٹر پر موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں اربن فلڈنگ، تیز ہواؤں کے جھکڑ چلنے کا خطرہ ٹل گیا، محکمہ موسمیات

طوفان اورماڑہ سے 250 کلومیٹر اور کراچی سے 470 کلومیٹر دوری پر ہے جبکہ طوفان کے باعث 110 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور سمندر میں طغیانی ہے۔

سمندری طوفان آج شام تک عمان کے شمالی ساحل کا رخ کرے گا۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ گوادر، لسبیلہ، آواران، کیچ اور پنجگور میں 3 اکتوبر تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ اورماڑہ، پسنی، گوادر، جیوانی اور تربت میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ اور تیز ہواؤں کے جھکڑ چلنے کا خطرہ ٹل گیا تھا۔

مزید پڑھیں: سمندری طوفان 'شاہین'، کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش

ڈان نیوز سے بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز نے کہا تھا کہ طوفان، کراچی سے 280 کلومیٹر کے فاصلے پر جنوب مغرب میں موجود ہے جس کا ٹریک ہمارے علاقے کے نزدیک ہونے کی وجہ سے تیز ہواؤں اور بارش کا خطرہ تھا، جو اب نہیں رہا۔

محکمہ موسمیات کے موسم کی صورتحال کے حوالے سے پانچویں الرٹ میں بلوچستان کے اضلاع گوادر، لسبیلہ، آواران، کیچ، خضدار، قلات اور پنجگور میں موسلادھار بارشوں جبکہ سمندر میں 3 اکتوبر تک طغیانی رہنے کی پیش گوئی کی گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024