• KHI: Asr 4:09pm Maghrib 5:45pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:09pm Maghrib 5:45pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:05pm

ثقلین مشتاق کا بطور ہیڈ کوچ ٹی 20 ورلڈ کپ تک سفر جاری رہنے کا امکان

شائع October 1, 2021
ثقلین مشتاق اور سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کا بطور ہیڈ کوچ اور کوچ تقرر کیا گیا تھا— فائل فوٹو: ڈان
ثقلین مشتاق اور سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کا بطور ہیڈ کوچ اور کوچ تقرر کیا گیا تھا— فائل فوٹو: ڈان

سابق ٹیسٹ آف اسپنر ثقلین مشتاق کے پاکستان کرکٹ ٹیم کے بطور عبوری ہیڈ کوچ تقرر میں 17 اکتوبر سے 14 نومبر تک متحدہ عرب امارات اور عُمان میں منعقد ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تک توسیع کا امکان ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پی سی بی کی جانب سے 44 سالہ ثقلین مشتاق کا تقرر صرف نیوزی لینڈ کی ہوم سیریز کے لیے کیا گیا تھا۔

یاد رہے نیوزی لینڈ کی ٹیم تین ایک روزہ اور پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ شروع ہونے سے قبل 'سیکیورٹی خدشات' کی بنا پر دورہ منسوخ کرکے پاکستان سے چلی گئی تھی، سیکیورٹی الرٹ صرف انہیں ہی موصول ہوا جس کے بارے میں انہوں نے پی سی بی کو آگاہ نہیں کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: مصباح الحق اور وقار یونس نے قومی ٹیم کی کوچنگ کا عہدہ چھوڑ دیا

پی سی بی کی جانب سے ثقلین مشتاق اور سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کا ہیڈ کوچ مصباح الحق اور باؤلنگ کوچ وقار یونس کے مستعفی ہونے کے بعد بطور ہیڈ کوچ اور کوچ تقرر کیا گیا تھا، دونوں سابق کھلاڑیوں نے ستمبر میں احسان مانی کی جگہ رمیز راجا کو چیئرمین پی سی بی بنائے جانے کے بعد استعفیٰ دیا تھا۔

ان کے استعفوں کو اس وقت کے عبوری چیئرمین وسیم خان فوری قبول کرلیا تھا، جو رمیز راجا کے بطور چیئرمین انتخاب تک انچارج تھے۔

بدھ کو وسیم خان بھی بطور چیف ایگزیکٹو پی سی بی دستبردار ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں: انگلش کوچ، ثقلین سے دوبارہ معاہدے کے خواہش مند

اطلاعات کے مطابق امکان ہے کہ 41 سالہ عبدالرزاق قومی ٹیم کے ساتھ اپنا کردار جاری نہیں رکھ پائیں گے کیونکہ رمیز راجا نے چیئرمین منتخب ہونے کے پہلے ہی روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے سابق جنوبی افریقی فاسٹ باؤلر ورنون فلینڈر اور سابق آسٹریلوی اوپنر میتھیو ہیڈن کا بطور کوچنگ اسٹاف تقرر کردیا تھا۔

13 اکتوبر کو قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے فائنل کے بعد پاکستانی اسکواڈ، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے 14 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات روانہ ہوجائے گا، گرین شرٹس 24 اکتوبر کو دبئی میں روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ سے اپنی مہم کا آغاز کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 14 نومبر 2024
کارٹون : 13 نومبر 2024