• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کبریٰ خان بھی کورونا وائرس سے متاثر

شائع October 1, 2021
انسٹاگرام پر کی گئی ایک طویل پوسٹ میں کبریٰ خان نے مداحوں کو کورونا سے متاثر ہونے سے متعلق بتایا
— فائل فوٹو: انسٹاگرام
انسٹاگرام پر کی گئی ایک طویل پوسٹ میں کبریٰ خان نے مداحوں کو کورونا سے متاثر ہونے سے متعلق بتایا — فائل فوٹو: انسٹاگرام

عالمی وبا کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے کیسز میں اگرچہ کمی آرہی ہے لیکن حال ہی میں اداکارہ کبریٰ خان اس کی لیپٹ میں آگئی ہیں۔

انسٹاگرام پر کی گئی ایک طویل پوسٹ میں کبریٰ خان نے مداحوں کو کورونا سے متاثر ہونے سے متعلق بتایا۔

کبریٰ خان نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ 'بطور انسان ہمارے پاس یہ کیا بڑی یا چھوٹی چیز ہے کی پیمائش کے مزاحیہ پیمانے ہیں'۔

مزید پڑھیں: اسد صدیقی بھی کورونا وائرس سے متاثر

انہوں نے کہا کہ ہم اس دنیا میں گھوم رہے ہیں جو ہمیں عارضی طور پر دی گئی ہے تاکہ ہم ہر چیز اور ہر ایک کو قدر کی نگاہ سے دیکھیں۔

کبریٰ خان نے کہا کہ بہت سے لوگ کہیں گے کوئی چیز 'صبح کی چائے کو سونگھنے جتنی چھوٹی ہے'یا' معمول کی طرح سانس لینا' یہ بنیادی ہے، کیا یہ نارمل نہیں ہے؟

انہوں نے کہا کہ 'کچھ وقت میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا اور اب یہ تمام چھوٹی چیزیں اتنی چھوٹی محسوس نہیں ہوئیں'۔

کبریٰ خان نے کہا کہ میں اللہ کی شکر گزار ہوں اور صحتیاب ہورہی ہوں، آج صبح مجھے اپنی چائے کی خوشبو محسوس ہوئی اور میں شکر سے رو پڑی۔

اداکارہ نے کہا کہ گزشتہ ہفتے میرے سامنے چکن کڑاہی، نٹیلا کیک، چاکلیٹ براؤنیز میری پسندیدہ چیزیں موجود تھیں، میں ان کا ذائقہ چکھ نہیں سکتی یا ان کی خوشبو بھی محسوس نہیں کرسکتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: اداکار مصطفیٰ قریشی بھی کورونا وائرس سے متاثر

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس سے متعدد شوبز شخصیات کورونا سے متاثر ہوئی تھیں، جن میں سے زیادہ تر شخصیات تین سے چار ہفتوں میں صحت یاب ہوگئی تھیں۔

چند روز قبل اسد صدیقی کورونا سے متاثر ہوئے جبکہ گزشتہ ماہ اداکار فیصل قریشی، ماڈل نادیہ حسین، عدنان صدیقی اور اشنا شاہ بھی کورونا سے صحتیاب ہوئے۔

ان سے قبل مصطفیٰ قریشی، سنبل اقبال اور زرنیش خان بھی کورونا کا شکار ہوئیں اور انہوں نے خود کو گھر تک محدود کر رکھا تھا۔

کورونا وائرس کے کیسز میں کمی کے بعد یکم اکتوبر سے پابندیوں میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ 8 شہروں میں سینما کھولنے کی اجازت بھی دے دی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024