• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

چیئرمین نیب کی مدت میں توسیع کیلئے سمری کی تیاری شروع

شائع October 1, 2021
جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی چار سالہ مدت رواں ماہ مکمل ہو رہی ہے — فائل فوٹو / ڈان نیوز
جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی چار سالہ مدت رواں ماہ مکمل ہو رہی ہے — فائل فوٹو / ڈان نیوز

وزارت قانون و انصاف کی جانب سے قومی احتساب بیورو (نیب) کے موجودہ چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی مدت ملازمت میں 4 سال کی توسیع کے لیے وزیر اعظم کو جلد سمری بھیجے جانے کا امکان ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم، چیئرمین نیب کو توسیع دینے یا نہ دینے سے متعلق فیصلہ کریں گے۔

جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی چار سالہ مدت رواں ماہ مکمل ہورہی ہے اور وزارت قانون ان کی مدت میں توسیع کے مسودے پر کام کر رہی ہے جو جلد وزیر اعظم کو بھیجا جائے گا۔

وزارت کے سینئر عہدیدار نے کہا کہ اگرچہ حکومت کی جانب سے چیئرمین نیب کو توسیع دینے سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جانا ابھی باقی ہے لیکن وزارت قانون، ان کی مدت میں توسیع کے لیے آرڈیننس کے مسودے پر کام کر رہی ہے جو وزیراعظم کو بھیجا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین نیب کی تعیناتی کیلئے حکومت کا شہباز شریف سے مشاورت سے گریز

انہوں نے کہا کہ سمری میں وزیر اعظم عمران خان کے سامنے متعلقہ تجاویز رکھی جائیں گی۔

ذرائع نے کہا کہ وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم مسودے پر کام کر رہے ہیں جو وزیر اعظم کو بھیجا جائے گا اور عمران خان ہی اس حوالے سے حتمی فیصلہ کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ 'اگر وزیر اعظم، چیئرمین نیب کو توسیع دینے کا فیصلہ کرتے ہیں تو وزارت قانون، قومی احتساب آرڈیننس (این اے او) میں ترمیم کے لیے آرڈیننس پیش کرے گی جو صدر کو دستخط کے لیے بھیجا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اطلاق کے بعد یہ آرڈیننس قانون بن جائے گا اور حکومت کے لیے جاوید اقبال کو توسیع دینے کا راستہ صاف ہوجائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزارت نے قانون کا جائزہ لیا ہے اور اگر وزیر اعظم، جاوید اقبال کو توسیع دینے کا فیصلہ کرتے ہیں تو 'این اے او' کے سیکشن 6 کے ذیلی سیکشن 'بی' میں ترمیم کی جائے گی۔

اس وقت سیکشن 6 کے ذیلی سیکشن 'بی' کے تحت چیئرمین نیب کی چار سالہ مدت ناقابل توسیع ہے۔

مزید پڑھیں: نیب پراسیکیوٹر کی مدت ملازمت سے متعلق آرڈیننس پر قانونی بحث چھڑ گئی

مسودے میں تجویز دی جائے گی کہ ذیلی سیکشن 'بی' کی ٹرم 'ناقابل توسیع' کو 'قابل توسیع' سے تبدیل کردیا جائے تاکہ چیئرمین نیب کو توسیع دی جاسکے۔

وزیر قانون فروغ نسیم نے رابطہ کرنے پر اس معاملے پر زیادہ تبصرہ کرنے سے انکار کیا۔

تاہم انہوں نے اس خبر کو 'جعلی' قرار دیا کہ ان کی وزارت، قومی احتساب آرڈیننس میں ترمیم کا مسودہ تیار کر لیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024