• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

اسرائیلی وزیر خارجہ پہلے سرکاری دورے پر بحرین پہنچ گئے، سفارت خانے کا افتتاح کریں گے

شائع September 30, 2021
اسرائیلی وزیرخارجہ بحرین کا دورہ کرنے والے پہلے اسرائیلی وزیر ہیں---فوٹو: رائٹرز
اسرائیلی وزیرخارجہ بحرین کا دورہ کرنے والے پہلے اسرائیلی وزیر ہیں---فوٹو: رائٹرز

اسرائیل کے وزیر خارجہ یایئر لیپڈ گزشتہ برس خلیجی ممالک سے تعلقات قائم ہونے کے بعد پہلے سرکاری دورے پر بحرین پہنچ گئے جہاں وہ کئی معاہدوں سمیت اسرائیلی سفارت خانے کا افتتاح بھی کریں گے۔

خبر ایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے وزیر خارجہ پہلے سرکاری دورے پر بحرین کے دارالحکومت مناما پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ اپنے بحرینی ہم منصب سے ملاقات کریں گے اور یہاں اسرائیل کے سفارت خانے بھی افتتاح کریں گے۔

مزید پڑھیں: متحدہ عرب امارات میں اسرائیلی سفارتخانے کا افتتاح

دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے معاہدے کے بعد اسرائیل کی کابینہ کے کسی بھی رکن کا یہ پہلا دورہ ہے۔

اسرائیلی وزیر خارجہ کے دورے پر پہنچنے کے بعد بحرینی ایئرلائن گلف ایئر نے مناما سے تل ابیب کے لیے براہ راست پہلی پرواز بھی شروع کردی۔

اسرائیل کا سفارتی وفد بحرین کے حکام سے ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، معاشی معاہدوں، ہسپتالوں اور پانی کی کمپنیوں کے درمیان معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان طویل عرصے سے سیکیورٹی تعلقات تھے جو خطے میں حریف ایران کے حوالے سے قائم کیے گئے تھے لیکن ان تعلقات کا باقاعدہ اعلان گزشتہ برس کیا گیا۔

اسرائیل کی وزارت خارجہ کے ترجمان لیور ہائیت نے کہا کہ ہم بحرین کو بہت اہم شراکت دار کے طور پر دیکھتے ہیں، دو طرفہ تعلقات اور ایک دوسرے سے تعاون کے لیے ہم شراکت دار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بحرین اور امارات کے اسرائیل سے تعلقات کیلئے معاہدے پر دستخط

اسرائیل کے وزیر خارجہ اس سے بل متحدہ عرب امارات اور مراکش کا دورہ کر چکے ہیں اور دونوں ممالک میں اسرائیل کے سفارت خانوں کا افتتاح کیا تھا۔

رواں ماہ کے اوائل میں اسرائیل کے لیے بحرین کے پہلے سفیر بھی تل ابیب پہنچے تھے اور اپنی دستاویزات اسرائیل کے صدر کو پیش کردی تھیں۔

یاد رہے کہ امریکا کی ثالثی میں متحدہ عرب امارات، بحرین سمیت دیگر 4 ممالک کے ساتھ گزشتہ برس تعلقات قائم کرنے کے معاہدے پر دستخط کر دیے تھے۔

بحرین کا ایک وفد بھی رواں ہفتے کے شروع میں بحرین پہنچا تھا اور بحرین میں موجود یہودی برادری کے تہوار میں شرکت کی۔

اسرائیل کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس حوالے سے 75 برسوں میں پہلی مرتبہ ہماری برادری نے یہ تہوار منایا اور یہ تقریب ہمارے لیے اور برادری کے لیے یاد گار تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024