• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

فیس بک میں مختصر ویڈیوز کے فیچر ریلز کا اضافہ

شائع September 30, 2021
یہ فیچر سب سے پہلے امریکا میں متعارف کرایا گیا ہے — فوٹو بشکریہ فیس بک
یہ فیچر سب سے پہلے امریکا میں متعارف کرایا گیا ہے — فوٹو بشکریہ فیس بک

فیس بک اپنی مخالف ایپس کو ان کے ہی فیچرز کاپی کرکے پیچھے چھوڑنا پسند کرنے والی کمپنی ہے اور ایسا ہی ایک بار پھر کیا گیا ہے۔

فیس بک کی موبائل ایپ میں ایک نئے فیچر ریلز کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

اگر نام سے خیال آتا ہے کہ یہ انسٹاگرام کا فیچر نہیں تو اس کا جواب ہے ہاں، یہ وہی ہے مگر اب آپ ریلز کی مختصر ویڈیوز فیس بک پر بھی دیکھ سکیں گے۔

اگر آپ کو یاد ہو تو انسٹا گرام ریلز ٹک ٹاک کی نقل ہے اور اب اسے فیس بک کی مین ایپ کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ فیس بک
فوٹو بشکریہ فیس بک

اس سے قبل فیس بک نے اسنیپ چیٹ کے اسٹوریز فیچر کی نقل کو اصل سے زیادہ مقبول بنا دیا تھا اور اب وہ ریلز کے ساتھ ہی یہی امید کررہی ہے۔

انسٹا گرام پر تو ریلز کو کچھ زیادہ مقبولیت نہیں ملی مگر فیس بک کو توقع ہے کہ اس کی مین ایپ پر یہ فیچر زیادہ لوگوں کی توجہ حاصل کرسکے گا۔

یہ فیچر سب سے پہلے امریکا میں اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ فیس بک
فوٹو بشکریہ فیس بک

فیس بک ریلز موسیقی، آڈیو، ایفیکٹس اور دیگر پر مشتمل فیچر ہوگا جس کو نیوز فیڈ یا گروپس میں دیکھا جاسکے گا۔

جب صارف ایسی مختصر ویڈیو کو دیکھے گا تو وہ آسانی سے کریٹیئر کو فالو کرسکے گا یا اپنے دوست سے شیئر کرسکے گا۔

فیس بک کی جانب سے انسٹا گرام صارفین کی جانب سے فیس بک مین ایپ میں ریلز کو ریکومینڈ کرنے کے فیچر کی آزمائش بھی کی جارہی ہے جس سے عندیہ ملتا ہے کہ ریلز فیچر کو مستقبل قریب میں دونوں ایپس میں مکمل طور پر مدغم کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024