• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

صبا قمر اور ایمان سلیمان بھی بھارتی ویب سائٹ کی سیریز کا حصہ؟

شائع September 30, 2021
بھارتی فلم ساز نے پوسٹ میں بتایا کہ وہ دونوں اداکاراؤں کے ساتھ کام کرنے پر خوش ہیں—فائل فوٹو: انستاگرام
بھارتی فلم ساز نے پوسٹ میں بتایا کہ وہ دونوں اداکاراؤں کے ساتھ کام کرنے پر خوش ہیں—فائل فوٹو: انستاگرام

خبریں ہیں کہ ممکنہ طور پر صبا قمر اور ایمان سلیمان بھی بھارتی اسٹریمنگ ویب سائٹ ’زی فائیو‘ کے لیے بننے والی ایک ویب سیریز میں دکھائی دیں گی۔

اسٹریمنگ ویب سائٹ ’زی فائیو‘ کی پروڈویسر شیلجا کجریوال کی جانب سے صبا قمر اور ایمان سلیمان کی تصاویر شیئر کیے جانے کے بعد افواہیں ہیں کہ دونوں اداکارائیں بھی ویب سیریز کا حصہ ہوں گی۔

ان سے قبل شیلجا کجریوال نے کچھ دن قبل فواد خان کی تصویر شیئر کی تھی، جس کے بعد چہ مگوئیاں شروع ہوگئی تھیں کہ وہ صنم سعید کے ہمراہ بھارتی ویب سائٹ کے لیے بنائی جانے والی ویب سیریز کا حصہ ہوں گے۔

اگرچہ تاحال شیلجا کجریوال سمیت صبا قمر یا ایمان سلیمان نے اس بات کی کوئی وضاحت نہیں کی کہ وہ تینوں کون سے منصوبے پر ایک ساتھ کام کر رہی ہیں۔

تاہم سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں ہیں کہ دونوں اداکارائیں شیلجا کجریوال کی پروڈیوس کردہ ویب سیریز کا حصہ ہوں گی، جس کی ہدایات ممکنہ طور پر فلم ساز مہرین جبار دیں گی اور اس میں فواد خان بھی ہوں گے۔

شیلجا کجریوال نے فواد خان کی تصویر کو شیئر کرتے ہوئے بھی یہ وضاحت نہیں کی تھی پاکستانی اداکار ان کے کون سے منصوبے کا حصہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فواد خان اور صنم سعید کا ویب سیریز میں جلوہ گر ہونے کا امکان

تاہم ان کی تصویر پر مہرین جبار کی جانب سے کمنٹ کیے جانے کے بعد شائقین نے چہ مگوئیاں شروع کی تھیں کہ فواد خان ممکنہ طور پر صنم سعید کے ہمراہ بھارتی ویب سائٹ کے لیے بنائی جانے والی ویب سیریز میں دکھائی دیں گے۔

اور اب شیلجا کجریوال کی جانب سے صبا قمر اور ایمان سلیمان کی تصاویر شیئر کیے جانے کے بعد چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں کہ وہ بھی ان کی ویب سیریز کا حصہ ہوں گی۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ بھارتی پروڈیوسر کی ویب سیریز سے متعلق جلد ہی مزید وضاحت سامنے آئے گی۔

دوسری جانب فلم ساز مہرین جبار ان دنوں کسی نامعلوم ویب سیریز کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس وجہ سے لوگ چہ مگوئیاں کر رہے ہیں کہ وہ ’زی فائیو‘ کے لیے سیریز پر کام کر رہی ہیں۔

اگر صبا قمر، ایمان سلیمان اور فواد خان ایک ہی ویب سیریز کا حصہ ہوئے تو تینوں اداکار پہلی بار ایک ساتھ دکھائی دیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024