• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm

شمالی کوریا کا ہائپرسونک گلائیڈنگ میزائل کا کامیاب تجربہ

شائع September 30, 2021
شمالی کوریا کے مطابق ایٹمی ہتھیاروں سے لیس اور جدید ٹیکنالوجی کا حامل میزائل ایک نئی پیش رفت ہے —فوٹو: رائٹرز
شمالی کوریا کے مطابق ایٹمی ہتھیاروں سے لیس اور جدید ٹیکنالوجی کا حامل میزائل ایک نئی پیش رفت ہے —فوٹو: رائٹرز

سیئول: شمالی کوریا نے ایک نئے ہائپرسونک گلائیڈنگ میزائل کا کامیاب تجربہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق سرکاری میڈیا نے خبر دی کہ ایٹمی ہتھیاروں سے لیس اور جدید ٹیکنالوجی کا حامل میزائل ایک نئی پیش رفت ہے۔

مزید پڑھیں: شمالی کوریا کا کم فاصلے تک ہدف کو نشانہ بنانے والے میزائل کا تجربہ

کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے کہا کہ میزائل کی لانچنگ ایک ’بڑی اسٹریٹجک اہمیت‘ کی حامل ہے کیونکہ شمالی کوریا اپنی دفاعی صلاحیتوں کو ’ہزار گنا‘ بڑھانا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہائپرسونک میزائل بہت تیزی سے ہدف کی طرف بڑھتے ہیں اور روایتی میزائل کے مقابلے میں زیادہ تیز ہوتے ہیں، جس کی وجہ سے دفاعی نظاموں ان میزائل کو اپنا ہدف بنانے میں مشکل محسوس کرتے ہیں، جس پر امریکا اربوں ڈالر خرچ کر رہا ہے۔

کے سی این اے کے مطابق جاگانگ صوبے سے لانچ نے ’میزائل کے نیوگیشنل کنٹرول اور استحکام کی تصدیق کی جس میں ’رہنمائی کی صلاحیت اور علیحدہ سے ہائپرسونک گلائڈنگ وار ہیڈ کی خصوصیات شامل ہیں‘۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی، جنوبی کوریا کا بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران میزائلوں کا تجربہ

اس لانچ کا اعلیٰ عہدیدار پاک جونگ چون نے از خود مشاہدہ کیا، اس میں کم جونگ کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا۔

سرکاری اخبار نے میزائل کی ایک تصویر شائع کی لیکن سیئول سے میزائل کی قسم کی کوئی تصدیق نہیں ہوئی۔

ہائپرسونک میزائل عام طور پر آواز کی رفتار سے پانچ گنا زیادہ تیزی سے ہدف کی طرف بڑھتے ہیں لیکن جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف نے معمول کے برعکس ابھی تک ہتھیار کی زیادہ سے زیادہ بلندی اور فاصلے کا اعلان نہیں کیا۔

انہوں نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ جنوبی کوریا اور امریکی فوجیں ’میزائل کا پتا لگانے اور اسے روکنے کی صلاحیت رکھتی ہیں‘۔

مزید پڑھیں: شمالی کوریا کا ’ایٹمی صلاحیت‘ کے حامل پہلے کروز میزائل کا تجربہ

انہوں نے کہا کہ ابھی یہ ابتدائی مرحلے میں ہے اور اس کی تسلی بخش تیاری تک معقول وقت درکار ہوگا۔

شمالی اور جنوبی کوریا اپنے ہتھیاروں کی صلاحیتوں میں اضافہ کر رہے ہیں جو جزیرہ نما میں ہتھیاروں کی دوڑ بن سکتی ہے اور اس کا اثر پڑوسی ممالک جاپان، چین اور وسیع خطے پر پڑ سکتا ہے۔

شمالی کوریا اپنے ممنوعہ ایٹمی ہتھیاروں اور بیلسٹک میزائل پروگراموں پر متعدد بین الاقوامی پابندیوں کا شکا رہے اور رواں ماہ کے شروع میں کہا تھا کہ اس نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے کروز میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

کے سی این اے نے کہا کہ ہائپرسونک میزائل تیار کرنا اسٹریٹجک ہتھیاروں کے پانچ سالہ منصوبے میں پانچ ’اولین ترجیح‘ کاموں میں سے ایک ہے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024