• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

گلوکار مناج مسک اور اشنا شاہ کا گانا 'کنگنا' ریلیز

شائع September 30, 2021
یہ گانا بین الاقوامی ریکارڈ لیبل 'میوزک ون گلوبل' کے جانب سے ریلیز کیا گیا ہے—فوٹو: انسٹاگرام
یہ گانا بین الاقوامی ریکارڈ لیبل 'میوزک ون گلوبل' کے جانب سے ریلیز کیا گیا ہے—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ اشنا شاہ اور غیر ملکی گلوکار مناج مسک کا گانا 'کنگنا' ریلیز کردیا گیا۔

یہ گانا بین الاقوامی ریکارڈ لیبل 'میوزک ون گلوبل' کی جانب سے ریلیز کیا گیا ہے اور اس پلیٹ فارم کا پہلا سنگل ہے۔

گلوکار مناج مسک نے نہ صرف اس گانے میں اپنی آواز کا جادو جگایا ہے بلکہ وہ اس ریکارڈ لیبل کے بھی ماسٹر مائنڈ ہیں جو مشترکہ طور پر یو اے ای میں مقیم بھارتی بزنس ایشون سنچیتی کی ملکیت ہے۔

گانے کو ایک ہائی پروفائل ایونٹ میں ریلیز کیا گیا جس میں مناج ماسک میں لائیو پرفارم کیا جبکہ شو میں اداکارہ اشنا شاہ بھی شریک تھیں۔

اشنا شاہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میوزک ویڈیو کی ریکارڈنگ سے متعلق اپنا تجربہ بیان کیا۔

'کنگنا' گانا پنجابی ہپ ہاپ ہے جسے مناج مسک کے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

یہ گانا منوال نے لکھا ہے جبکہ اس کی ہدایات مناج مسک نے دی ہیں اور موسیقی کراس فلو ریکارڈنگز کے کارل نے ترتیب دی ہے۔

گانے کی ریلیز کا اعلان اشنا شاہ نے انسٹاگرام پر کیا اور لانچ ایونٹ کی تصاویر بھی شیئر کیں۔

گزشتہ دنوں ’کنگنا‘ کی شوٹنگ کے دوران کھچوائی گئی تصاویر شیئر کیں تو لوگ پر ان کے انداز پر برہم دکھائی دیے تھے۔

اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں انہیں بولڈ عروسی لباس کی طرز کے کپڑوں میں دیکھا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024