• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

سام سنگ گلیکسی ایف سیریز کا نیا 5 جی اسمارٹ فون متعارف

شائع September 29, 2021
گلیکسی ایف 42 — فوٹو بشکریہ سام سنگ
گلیکسی ایف 42 — فوٹو بشکریہ سام سنگ

سام سنگ نے ایک نیا مڈ رینج 5 جی اسمارٹ فون گلیکسی ایف 42 متعارف کرا دیا ہے۔

یہ اسمارٹ فون سب سے پہلے بھارت میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے جو حال ہی میں جنوبی کوریا میں پیش کیے گئے گلیکسی وائیڈ 5 سے ملتا جلتا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ گلیکسی وائیڈ 5 خود گلیکسی اے 22 فائیو جی سے ملتا جلتا فون ہے۔

گلیکسی ایف 42 فائیو جی میں 6.6 انچ کا ایل سی دی ڈسپلے ایچ ڈی پلس ریزولوشن کے ساتھ دیا گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

ڈسپلے میں واٹر ڈراپ نوچ 8 میگا پکسل سیلفی کیمرا چھپا ہوا ہے۔

فون کے اندر میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی 700 پراسیسر اوکٹا کور سی پی یو کے ساتھ دیا ہے جو 2.2 گیگا ہرٹز پاور فراہم کرتا ہے۔

گلیکسی ایف 42 میں 6 سے 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج موجود ہے جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے ایک ٹی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے۔

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

اس سیٹ اپ کا مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 5 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل ڈدیپتھ سنسنگ کیمرے موجود ہیں۔

6 جی بی ریم والا ماڈل 282 ڈالرز (48 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 8 جی بی ریم والا فون 310 ڈالرز (لگ بھگ 53 ہزار پاکستانی روپے) رکھی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024