• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

سیف علی کی بہن صبا علی خان کی تصویر پر بھارتی شہریوں کے نامناسب کمنٹس

شائع September 29, 2021
صبا علی خان اداکار سیف علی خان کی بڑی بہن ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام
صبا علی خان اداکار سیف علی خان کی بڑی بہن ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام

بولی وڈ کے چھوٹے خان سیف علی کی بڑی بہن صبا علی خان نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنے خاندان کے بچوں کی تصویر شیئر کی تو بعض تنگ نظر بھارتیوں نے ان کے لیے نامناسب کمنٹس کر ڈالے۔

’ٹائمز آف انڈیا‘ کے مطابق صبا علی خان نے 28 ستمبر کو انسٹاگرام پر بھتیجے تیمور علی خان اور بھانجی انایا کھیمو کی تصویر اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لوگوں سے پوچھا کہ بتائیں ایک دن بعد کون چار سال کا ہوجائے گا؟

اداکار کی بہن کی جانب سے مذکورہ ویڈیو شیئر کیے جانے کے بعد جہاں کئی لوگوں نے درست جواب دیا اور لکھا کہ 29 ستمبر کو ان کی بہن سوہا علی خان کی بیٹی انایا کھیمو 4 سال کی ہوجائیں گی۔

وہیں بعض تنگ نظر افراد نے ان کی پوسٹ پر نامناسب کمنٹس کرتے ہوئے انہیں طعنہ دیا کہ کہیں انہیں دیکھ کر خاندان کے دیگر لوگ پریشان تو نہیں ہوجاتے؟

اسی حوالے سے ’انڈیا ٹوڈے‘ نے بتایا کہ ایک شخص نے صبا علی خان کی پوسٹ پر کمنٹ کیا کہ انہیں دیکھ کر خاندان کے باقی لوگ ڈر تو نہیں جاتے؟ جس پر اداکار کی بہن نے بھی کرارا جواب دیا اور لکھا کہ ’کمنٹ کرنے والے شخص کو اس پر پریشان نہیں ہونا چاہیے‘۔

بعض تنگ نظر افراد نے صبا علی خان کی پوسٹ پر نامناسب کمنٹس کیے—اسکرین شاٹ
بعض تنگ نظر افراد نے صبا علی خان کی پوسٹ پر نامناسب کمنٹس کیے—اسکرین شاٹ

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق صبا علی خان کی پوسٹ پر بعض دیگر افراد نے بھی نامناسب کمنٹس کرتے ہوئے انہیں خاندان سے الگ قرار دیا اور لکھا کہ شاید ان سے خاندان کے دیگر لوگ دور رہنا پسند کرتے ہوں گے۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ صبا علی خان کی تصویر پر لوگوں نے نامناسب کمنٹس کرتے ہوئے انہیں خاندان کے دیگر افراد کے لیے دل آزاری کا سبب قرار دیا ہو بلکہ بعض لوگ ان کی تصاویر اور ویڈیوز پر پہلے بھی اس طرح کے کمنٹس کرتے رہتے ہیں۔

عام طور پر صبا علی خان کی پوسٹس اور تصاویر پر وہی لوگ نامناسب کمنٹس کرتے ہیں جنہیں اچانک معلوم ہوتا ہے کہ وہ اداکار سیف علی خان اور سوہا علی خان کی بہن جب کہ شرمیلا ٹیگور کی بیٹی ہیں۔

صبا علی خان اداکارہ شرمیلا ٹیگور کی بڑی بیٹی اور سیف علی خان کی بڑی بہن ہیں جب کہ سوہا علی خان ان سے چھوٹی ہیں۔

صبا علی خان خاندان کے تمام افراد کے ساتھ تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں—فائل فوٹو: فیس بک
صبا علی خان خاندان کے تمام افراد کے ساتھ تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں—فائل فوٹو: فیس بک

بھائی اور بہن کے برعکس صبا علی خان نے شوبز کے بجائے جیولری اور ریئل اسٹیٹ کے کاروبار کا انتخاب کیا اور وہ میڈیا سے دور رہتی ہیں لیکن وہ انسٹاگرام پر اہل خانہ کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔

شوبز کی دنیا سے دور اور خاندان کے باقی دیگر افراد سے مختلف نظر آنے کی وجہ سے لوگ صبا علی خان کے لیے نامناسب اور توہین آمیز کمنٹس کرتے رہتے ہیں لیکن وہ بھی ان لوگوں کو فوری طور پر کرارا جواب دیتی رہتی ہیں۔

صبا علی خان بھائی سیف اور بھابھی کرینہ کپور سمیت بہنوئی اداکار کنال کھیمو اور بہن سوہا علی خان کے ساتھ بھی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024