• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

شمالی کوریا کا کم فاصلے تک ہدف کو نشانہ بنانے والے میزائل کا تجربہ

شائع September 29, 2021
رواں ماہ اسلحے کی نمائش کا یہ تیسرا دور ہے جو شمالی کوریا کی جنوبی کوریا کے ساتھ مذاکرات کی پیشکش کے صرف تین روز بعد سامنے آیا۔  - فائل فوٹو:اے پی
رواں ماہ اسلحے کی نمائش کا یہ تیسرا دور ہے جو شمالی کوریا کی جنوبی کوریا کے ساتھ مذاکرات کی پیشکش کے صرف تین روز بعد سامنے آیا۔ - فائل فوٹو:اے پی

سیئول: جہاں شمالی کوریا کے اقوام متحدہ کے سفیر نے امریکا کی دشمنانہ پالیسی کے خلاف بیان دیا تقریباً اسی لمحے ملک نے سمندر میں ایک مختصر فاصلے پر ہدف کو نشانہ بنانے والے میزائل فائر کیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق رواں ماہ اسلحے کی نمائش کا یہ تیسرا دور ہے جو شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کے ساتھ مشروط مذاکرات کی پیشکش دہرائے جانے کے صرف تین روز بعد سامنے آیا۔

چند ماہرین کا کہنا تھا کہ میزائل کا تازہ ترین تجربہ ممکنہ طور پر یہ جانچنے کے لیے تھا کہ جنوبی کوریا کس طرح جواب دے گا کیونکہ شمالی کوریا کو سیئول کی ضرورت ہے تاکہ واشنگٹن کو اقتصادی پابندیوں کو کم کرنے اور دیگر مراعات دینے پر آمادہ کیا جا سکے۔

مزید پڑھیں: شمالی، جنوبی کوریا کا بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران میزائلوں کا تجربہ

جنوبی کوریا کی حکومت نے قومی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں شمالی کوریا کی جانب سے مختصر فاصلے تک ہدف کو نشانہ بنانے والے میزائل فائر کرنے پر افسوس کا اظہار کیا۔

قبل ازیں جنوبی کوریا کی فوج نے کہا تھا کہ شمالی کوریا کے پہاڑی خطے جگانگ صوبے سے فائر کی گئی کوئی چیز مشرقی ساحل میں پانی کی طرف گئی ہے۔

میزائل فائر کیے جانے کی مزید تفصیلات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

یو ایس انڈو پیسیفک کمانڈ نے کہا کہ اس لانچ نے فوری طور پر کوئی خطرہ پیدا نہیں کیا بلکہ اس نے شمالی کوریا کے غیر قانونی ہتھیاروں کے پروگرام کے غیر مستحکم اثرات کو اجاگر کیا۔

جاپانی وزیر اعظم یوشی ہائیڈے سوگا نے کہا کہ شمالی کوریا کی جانب سے فائر کیا گیا بیلسٹک میزائل ہو سکتا ہے اور ان کی حکومت نے اپنی نگرانی بڑھا دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی کوریا کا ’ایٹمی صلاحیت‘ کے حامل پہلے کروز میزائل کا تجربہ

بیلسٹک میزائل لانچ کرنا شمالی کوریا کی بیلسٹک سرگرمیوں پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پابندی کی خلاف ورزی ہے تاہم کونسل عام طور پر شمالی کوریا پر مختصر فاصلے پر ہدف کو نشانہ بنانے والے ہتھیاروں کو فائر کرنے کے لیے نئی پابندیاں عائد نہیں کرتا۔

یہ لانچ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی بااثر بہن کم یو جونگ کے سیئول پہنچنے کے بعد کیا گیا۔

انہوں نے کہا تھا کہ ان کا ملک مذاکرات اور مصالحتی اقدامات دوبارہ غور کرنے کے لیے تیار ہے، اگر شرائط پوری ہوں۔

انہوں نے پیانگ یانگ کے سابقہ میزائل تجربات کو اشتعال انگیز قرار دینے پر سیئول کو تنقید کا نشانہ بنایا اور مطالبہ کیا تھا کہ وہ غیر منصفانہ ڈبل ڈیلنگ اسٹینڈرڈز اور دشمنانہ پالیسیوں کو ترک کرے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024