• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

انور مقصود، احسن خان کی اداکاری کے معترف

شائع September 29, 2021
احسن خان نے انور مقصود کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ایک پوسٹ میں ان کا شکریہ ادا کیا—فائل فوٹو: فیس بک
احسن خان نے انور مقصود کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ایک پوسٹ میں ان کا شکریہ ادا کیا—فائل فوٹو: فیس بک

لیجنڈری ڈراما ساز، مزاح نگار اور مصنف انور مقصود نے اداکار احسن خان کی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بہت اچھی اداکاری کرتے ہیں۔

مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر انور مقصود کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں وہ اداکار احسن خان کی اداکاری کی تعریف کرتے نظر آرہے ہیں۔

اس ویڈیو میں انور مقصود، اداکار حسن خان کی تعریف کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ 'احسن کا کلائمیکس یہ ہے کہ اگر وہ ڈراما دیکھ رہے ہیں اور ہر قسط دیکھ رہے ہیں تو جس لمحے احسن کی انٹری ہوتی ہے تو وہ کچھ اور نہیں لگا سکتے'۔

مزید پڑھیں: لیجنڈری ڈراما ساز انور مقصود نے ڈرامے نہ لکھنے کی وجہ بتادی

انور مقصود نے مزید کہا کہ جب احسن کا سین ختم ہوگا تو پھر وہ چینل تبدیل کریں گے یا کچھ اور دیکھیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’ان کی ہمت نہیں ہو رہی تھی کچھ اور دیکھنے کی کہ احسن اتنی اچھی اداکاری کرتے ہیں'۔

دوسری جانب احسن خان نے انور مقصود کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ایک پوسٹ میں ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

احسن خان نے کہا کہ 'جب آپ کے اندر عاجزی ہو کہ آپ کتنا کم جانتے ہیں تو آپ مزید جاننا چاہیں گے'۔

اداکار نے کہا کہ 'دنیا میں معلومات بہت زیادہ ہیں اور ایسے بے شمار ہنر ہیں جن میں مہارت حاصل کی جاسکتی ہے'۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'جو آپ پہلے سے جانتے ہیں اس پر فخر آپ کو مزید تلاش کے لیے تھوڑا حوصلہ دیتا ہے لیکن جب آپ دنیا کے بارے میں اپنی سمجھ بوجھ کا سیاق و سباق بناتے ہیں اور اس بات کو سراہتے ہیں کہ آپ نے کتنا دور جانا ہے، آپ مزید جاننے کی خواہش کرتے ہیں'۔

یہ بھی پڑھیں: احسن خان اور نیلم منیر اب 'قیامت' میں ساتھ نظر آئیں گے

احسن خان نے کہا کہ 'میں انور مقصود اور علی عدنان جیسے اساتذہ ملنے پر خود کو خوش قسمت سمجھتا ہے، اللہ انہیں ہمیشہ خوش رکھے اور انور چچا نے میرے بارے میں جو کہا ہے اس سے مجھے خوشی ملی'۔

خیال رہے کہ احسن خان ان دنوں ڈراما سیریل 'قصہ مہربانو کا' میں مراد نامی کردار ادا کررہے ہیں۔

انہوں نے متعدد ڈراموں میں اداکاری کی مگر 'اڈاری' میں ان کے منفی کردار کو بے حد پسند کیا گیا تھا جبکہ رواں برس نشر ہونے والے ڈرامے 'قیامت' میں بھی ان کی شاندار اداکاری کا چرچا رہا۔

وہ مختلف شوز کی میزبانی بھی کرتے رہے ہیں اور ان دنوں نجی چینل پر 'ٹائم آؤٹ ود احسن خان' نامی پروگرام کی میزبانی بھی کررہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024