• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

برطانیہ میں پیٹرول کا بحران: طبی عملے، اساتذہ، پولیس کا ترجیحی بنیادوں پر فراہمی کا مطالبہ

شائع September 29, 2021
—فائل فوٹو: رائٹرز
—فائل فوٹو: رائٹرز

لندن: برطانیہ میں پیٹرول کے بحران کے پیش نظر فوج کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے لیکن نرسز، پولیس، اساتذہ اور دیگر اہم شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے پیٹرول پمپس پر انہیں ترجیحی بنیادوں پر مصنوعات کی فراہمی کا مطالبہ کردیا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر کے فلنگ اسٹیشنز پر لمبی لمبی قطاریں ہیں جبکہ ٹینکر ڈرائیوروں کی کمی کے باعث پریشانی میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: برطانیہ: افغان جنگ میں شریک فوجیوں کی خودکشی کی رپورٹس کی تحقیقات شروع

برطانیہ میں پیٹرول کی ترسیل سے متعلق بحران کے ساتھ ہی چار دن سے شہری بغیر سوچے سمجھے ضرورت سے زیادہ پیٹرول خرید رہے ہیں جس کے باعث طبی عملے، پولیس اور اساتذہ کو مقررہ وقت پر پہنچنے پر شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ٹرانسپورٹ سیکریٹری گرانٹ شاپس نے کہا کہ ’کچھ بہتری آئی ہے‘ کیونکہ فلنگ اسٹیشنز کو پیٹرول کی فراہمی کردی گئی ہے لیکن تاحال کار کی قطار میں کمی دیکھنے میں نہیں آئی۔

انہوں نے کورونا وبا اور لوگوں کی جانب سے غیر معمولی گھبراہٹ کو تمام بحران کی اصل وجہ قرار دیا۔

خیال رہے کہ بھاری سامان کی ترسیل پر موجود 30 ہزار ڈرائیوروں کا کورونا کا مثبت ٹیسٹ آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان سے برطانیہ پہنچنے والا 5 سالہ بچہ ہوٹل کی کھڑکی سے گر کر ہلاک

انہوں نے اسکائی نیوز کو بتایا کہ ایک مرتبہ جب ہم سب خریداری سے متعلق رویے میں نارمل ہوجائیں گے تب سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا۔

برٹش میڈیکل ایسوسی ایشن اور رائل کالج آف نرسنگ نے ’فوری کارروائی‘ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ طبی عملہ بروقت سفر کرنے سے قاصر ہے۔

بی ایم اے کے ڈپٹی چیئرمین ڈیوڈ وریگلے نے ٹائمز ریڈیو کو بتایا کہ ’ہم پیٹرول یا ڈیزل کے لیے دو یا تین گھنٹے قطاروں میں انتظار نہیں کر سکتے‘۔

علاوہ ازیں برطانیہ کی سب سے بڑی پبلک سیکٹر ورکرز یونین، یونیسن نے حکومت سے ایمرجنسی اختیارات کو فعال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: کابل سے اڑان بھرنے والے طیارے کے لینڈنگ گیئر میں انسانی باقیات پائی گئیں، امریکی فضائیہ

طبی عملے کی رکن 21 سالہ جینیفر وارڈ نے کہا کہ انہیں اپنی ایمبولینس میں پیٹرول بھروانے کے لیے پانچ مختلف اسٹیشنز پر جانا پڑرہا ہے۔

انہوں نے ڈیلی میل کو بتایا کہ ہم ایک دباؤ والا کام کرتے ہیں اور ہم کسی اضافی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا چاہتے۔

حکومت کا مؤقف ہے کہ ایندھن کی فراہمی کے لیے ٹینکر ڈرائیوروں کی کمی اور غیر معمولی مانگ بحران کا اسباب ہیں۔

انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ آئندہ دنوں میں صورتحال میں نرمی کا امکان ہے۔

علاوہ ازیں دن بھر متعدد مرتبہ انکار کرنے کے باوجود وزیر اعظم بورس جانسن نے اعلان کیا کہ ضرورت پڑنے پر فوجیوں کو تعینات کرنے کے لیے الرٹ کردیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024