• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

لتا منگیشکر کا 20 برس قبل ریکارڈ کیا گیا گانا ریلیز

شائع September 29, 2021
گانے کو لتا منگیشکر کی 92ویں سالگرہ کے موقع پر ریلیز کیا گیا 
—فوٹو: انسٹاگرام
گانے کو لتا منگیشکر کی 92ویں سالگرہ کے موقع پر ریلیز کیا گیا —فوٹو: انسٹاگرام

بولی وڈ فلم ساز ویشال بھردواج نے مقبول بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر کا 20 سال قبل ریکارڈ کیا گیا گانا اب ریلیز کردیا۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ویشال بھردواج نے لتامنگیشکر کی 92 ویں سالگرہ کے موقع پر، 90 کی دہائی میں ریکارڈ کیا گیا ان گانا ’'ٹھیک نہیں لگتا' ریلیز کیا جو اس سے قبل کبھی ریلیز ہی نہیں ہوا تھا۔

ویشال بھردواج نے گزشتہ روز یہ گانا ریلیز کرتے ہوئے لتا منگیشکر کو سالگرہ کی مبارکبادی۔

انہوں نے بتایا کہ لتا منگیشکر کی آواز میں یہ گانا 20 سال قبل ایک فلم کے لیے 90 کی دہائی میں ریکارڈ کیا گیا تھا جس کی شاعری گلزار نے کی تھی۔

بعد میں اس گانے کو فلم میں شامل نہیں کیا گیا اور اب ویشال بھردواج نے اسے اپنے میوزک لیبل وی بی میوزک کے تحت ریلیز کیا ہے۔

ویشال بھردواج نے گانے سے متعلق کہا کہ اس دور میں کیسیٹس ہوتی تھیں، یہ گانا کہیں کھو گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے تقریباً 10 سے 12 سال پہلے اس گانے کی تلاش شروع کی لیکن ناکام رہے۔

فلم ساز کا کہنا تھا کہ 3 سال قبل انہیں اسٹوڈیو سے فون آیا کہ گانے کی اوریجنل ٹیپ مل گئی ہے اور اس طرح یہ گانا انہوں نے دوبارہ حاصل کیا۔

ویشال بھردواج نے بتایا کہ 'ایک اسٹوڈیو سے کال آئی تھی جو بند ہونے والا تھا اور انہوں نے کہا کہ آپ کے نام کا ایک ٹیپ ملا ہے، اگر آپ کو لینا ہے تو لے لیجیے نہیں تو ہم لوگ پھینک دیں گے'۔

انہوں نے بتایا کہ اس ٹیپ میں بہت سے گانے تھے جن میں یہ گانا بھی شامل تھا۔

فلم ساز کا کہنا تھا کہ میں نے اس ٹیپ سے لتا جی کے گانے کو نکالا اور اور اس کو ریلیز کیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024