• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

افغان فوج کی پسپائی نے 'ہم سب کو حیران کیا'، امریکی سیکریٹری دفاع

شائع September 28, 2021
---فائل/فوٹو: اے ایف پی
---فائل/فوٹو: اے ایف پی

امریکا کے سیکریٹری دفاع لائیڈ آسٹن نے کانگریس کو بتایا کہ افغان فوج کی اچانک پسپائی سے پنٹاگون مشکل میں پڑ گیا اور ساتھ ہی افغانستان میں امریکا کی طویل جنگ کے دوران کرپشن سمیت متعدد غلطیوں کا اعتراف کرلیا۔

خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی سیکریٹری دفاع لائیڈ آسٹن نے سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کو بتایا کہ 'حقیقت یہ ہے کہ افغان فوج کئی جگہ ایک فائر کیے بغیر پسپا ہوگئی، جس نے ہم سب کو حیرت میں ڈال دیا'۔

مزید پڑھیں: امریکا نے افغانستان کے معاملے میں پاکستان کی سنی ہوتی تو نتائج برعکس ہوتے، وزیر خارجہ

انہوں نے کہا کہ 'اس کے علاوہ دعوے کرنا بددیانتی ہوگی'۔

لائیڈ آسٹن افغانستان میں جنگ کے خاتمے پر پیدا ہونے والی افراتفری سے متعلق دو روزہ اجلاس کے ابتدا میں آگاہ کر رہے تھے کہ اس جنگ میں امریکی فوجیوں اور شہریوں کو بھاری جانی نقصان ہوا جبکہ طالبان واپس حکومت میں براجمان ہوگئے۔

سینیٹ اور امریکی فوج کے حوالے سے نگرانی کرنے والی ایوان کی کمیٹی منگل اور بدھ کو دو روزہ اجلاس منعقد کر رہی ہے جہاں ری پبلکن کی جانب سے سخت سوالات متوقع ہیں کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ صدر جوبائیڈن کی انتظامیہ نے دو دہائیوں پر مشتمل طویل جنگ کے خاتمے کے دوران غلطیاں کی ہیں۔

اسی طرح کے سوالات کا سامنا دو ہفتے قبل سیکریٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلنکن کو بھی کرنا پڑا تھا اور انہیں اپنی انتظامیہ کے فیصلے کا مشکل دفاع کرنا پڑا اور یہاں تک کہ انہیں مستعفی ہونے کا بھی کہا گیا۔

امریکی سیکریٹری دفاع نے ایک لاکھ 24 ہزار افغان شہریوں کے انخلا پر امریکی عہدیداروں کی تعریف کی، جس کے دوران کابل ایئرپورٹ پر خود کش حملے میں 13 امریکی فوجی بھی مارے گئے تھےاور افغانستان کے شہریوں سمیت 100 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔

آسٹن نے بتایا کہ 'کیا یہ بہترین ہے؟ تو بالکل نہیں' اور اشارہ کیا کہ افغان شہری جو ملک چھوڑنا چاہتے تھے وہ امریکی فوجی طیارے سے گر کر ہلاک ہوئے اور امریکی ڈرون کی زد میں آکر جاں بحق ہونے والے افغان شہریوں کا بھی تذکرہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: افغان طالبان کو قبضے کے قابل پاکستان نے نہیں ٹرمپ انتظامیہ نے بنایا، امریکی سینیٹر

سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی میں شامل ری پبلکن کے سینئر رہنما سینیٹر جیمز انہوف نے بائیڈن انتظامیہ پر الزام عائد کیا کہ جس طرح 20 سالہ جنگ کا خاتمہ ہوا ہے اس کو ناقدین شرم ناک کہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بائیڈن نے اپنی فوجی قیادت کے مشوروں کو نظرانداز کیا اور امریکی انخلا کے بعد کئی امریکیوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

ری پبلکن سینیٹر کا کہنا تھا کہ ہم سب نے صدر کی جانب سے کی گئیں غلطیوں کو دیکھا۔

امریکی فوج کے دو سینئر کمانڈروں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف آرمی جنرل مارک ملی اور میرین جنرل امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل فرینک میکنزی سے بھی سخت سوالات کیے جانے کا امکان ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024