• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

جمائما گولڈ اسمتھ کی پاکستانی رکشے پر لندن میں سیر

شائع September 28, 2021
جمائما گولڈ اسمتھ نے کچھ دن قبل پاکستانی رکشے کے لیے مدد کی اپیل کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام
جمائما گولڈ اسمتھ نے کچھ دن قبل پاکستانی رکشے کے لیے مدد کی اپیل کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام

وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے برطانوی دارالحکومت لندن میں پاکستانی رکشے پر سیر کی مختصر ویڈیو اور تصاور شیئر کر دیں۔

جمائما گولڈ اسمتھ نے 10 دن قبل 15 ستمبر کو اپنی ٹوئٹ میں پاکستانی نژاد برطانوی افراد سے پاکستانی رکشے کی تلاش میں مدد کی اپیل کی تھی۔

انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ 'انہیں آئندہ ہفتے فلمبندی کے لیے لندن میں پاکستانی اسٹائل کے رکشے کی تلاش ہے، اس لیے اگر کوئی پاکستانی نژاد برطانوی شخص کسی ایسے فرد کو جانتا ہو جس کے پاس برطانیہ میں پاکستانی رکشہ ہو تو برائے مہربانی ان سے رابطہ کروایا جائے‘۔

یہ بھی پڑھیں: جمائما گولڈ اسمتھ کو برطانیہ میں 'پاکستانی رکشے' کی تلاش

ان کی ٹوئٹ پر متعدد افراد نے کمنٹس کرتے ہوئے ان سے کہا تھا کہ وہ انہیں برطانیہ میں پاکستانی طرز کا رکشہ دلوانے میں مدد فراہم کریں گے، ساتھ ہی بعض افراد نے ان سے مطالبہ کیا تھا کہ اس کے بدلے میں انہیں رکشہ ڈرائیور کا کردار دیا جائے۔

اور اب جمائما گولڈ اسمتھ نے بتایا کہ انہیں لندن میں لاہوری طرز کا رکشہ مل گیا، جس پر انہوں نے سواری بھی کی۔

جمائما گولڈ اسمتھ نے انسٹاگرام پر پاکستانی طرز کے رکشے کی مختصر ویڈیو اور تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ لندن میں لاہور کے بنائے گئے سیٹ پر فلم بندی کی گئی۔

ان کی جانب سے شیئر کی گئی مختصر ویڈیو میں انہیں رکشے پر بیٹھ کر سواری کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے جب کہ تصاویر میں وہ ٹیم کے ساتھی رکن کے ہمراہ رکشے پر بیٹھی دکھائی دیں۔

مزید پڑھیں؛ جمائما گولڈ اسمتھ گلوکار راحت فتح علی خان کی معترف

انہوں نے اگرچہ تصدیق کی کہ پاکستانی رکشے کی عکس بندی کی گئی لیکن انہوں نے واضح نہیں کیا کہ انہوں نے کس فلم یا ویب سیریز کے لیے رکشے کے سین کی عکس بندی کی۔

تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ جمائما گولڈ اسمتھ نے رکشے کا سین آنے والی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اٹ' (What's Love Got To Do With It) کے لیے شوٹ کیا ہوگا۔

چند دن قبل جمائما نے بتایا تھا کہ راحت فتح علی خان نے بھی فلم کی شوٹنگ کے دوران سروں کا جادو جگایا تھا—فوٹو: انسٹاگرام
چند دن قبل جمائما نے بتایا تھا کہ راحت فتح علی خان نے بھی فلم کی شوٹنگ کے دوران سروں کا جادو جگایا تھا—فوٹو: انسٹاگرام

کیوں کہ ان دنوں جمائما خان مذکورہ فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور انہوں نے لندن میں لاہور کے شہر کا سیٹ بھی بنایا ہے، جن کی تصاویر بھی کچھ دن قبل انہوں نے شیئر کی تھی۔

حال ہی میں انہوں نے راحت فتح علی خان کی محفل موسیقی کی ویڈیو بھی انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ گلوکار بھی شوٹنگ کے سیٹ پر آئے اور سب کو محظوظ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سجل علی کی پہلی ہولی وڈ فلم کی شوٹنگ مکمل ہوگئی؟

جمائما گولڈ اسمتھ کی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اٹ' (What's Love Got To Do With It) میں اداکارہ سجل علی بھی شامل ہیں، جنہوں نے رواں برس کے آغاز میں شوٹنگ میں حصہ لیا تھا۔

ذکورہ فلم کی کہانی بھی جمائما نے خود لکھی ہے اور اس کی کہانی ایشیائی و برطانوی جوڑے کی شادی اور رومانس کے گرد گھومتی ہے لیکن یہ واضح نہیں ہے کہ مذکورہ فلم کی کہانی ان کی اپنی زندگی پر مبنی ہے یا اس کی کہانی خیالی ہے؟

’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اٹ' (What's Love Got To Do With It) کی ہدایات بھارتی فلم ساز شیکھر کپور دے رہے ہیں اور اس کی دیگر کاسٹ میں شبانہ اعظمیٰ، ایما تھامسن، لِلی جیمز اور شہزاد لطیف بھی شامل ہیں۔

سجل علی نے رواں برس کے آغاز میں لندن میں شوٹنگ میں حصہ لیا تھا—فوٹو: انسٹاگرام
سجل علی نے رواں برس کے آغاز میں لندن میں شوٹنگ میں حصہ لیا تھا—فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024