• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

صوبہ سندھ میں چہلم کے موقع پر ڈبل سواری پر پابندی عائد

شائع September 27, 2021
امن و امان یقینی بنانے کے لیے سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں— فائل فوٹو: اے پی پی
امن و امان یقینی بنانے کے لیے سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں— فائل فوٹو: اے پی پی

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے اور ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے چہلم امام حسینؓ کے موقع پر صوبے بھر میں ڈبل سواری پر پابندی کا اعلان کردیا ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق آئی جی پولیس اور پاکستان رینجرز ہیڈکوارٹرز سندھ نے اپنے مراسلوں میں چہلم امام حسینؓ کے موقع پر مجالس اور جلوس میں ملک دشمن عناصر کے حملوں کا خطرہ ظاہر کیا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی سمیت سندھ بھر میں 9 اور 10 محرم کو ڈبل سواری پر پابندی عائد

صوبائی ادارے کے مطابق کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے حکومت نے فوری طور پر ضروری اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ حکومت سندھ نے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے 19 اور 20 صفر کو کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص، شہید بے نظیر آباد، سکھر اور لاڑکانہ کے مختلف اضلاع میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔

پابندی کا اطلاق 12سال سے کم عمر بچوں، خواتین، بزرگ شہریوں اور صحافیوں پر نہیں ہوگا۔

تمام پولیس اسٹیشنز کو ہدایت کی گئی ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف کی صورت میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت شکایات کا اندراج کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: صوبہ سندھ میں چہلم کے موقع پر ڈبل سواری پر پابندی عائد

حکومت سندھ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چہلم کے موقع پر امن و امان یقینی بنانے کے لیے سخت سیکیورٹی انتظامات کیے ہیں۔

مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہو کر روایتی راستوں سے گزرتا ہوا کھارادر کی تاریخی حسینیاں ایرانیاں امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہو گا۔

ایک سینئر پولیس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ جلوس کو کسی خاص قسم کا خطرہ نہیں ہے۔

ادھر محکمہ تعلیم نے چہلم کے موقع پر 28 ستمبر کو صوبے بھر کے تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب ٹریفک پولیس نے چہلم کے موقع پر ٹریفک انتظامات کر لیے ہیں اور جلوس کے متبادل راستوں کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: محرم الحرام کا چاند نظر آگیا، عاشورہ 19 اگست کو ہوگا

مجلس وحدت المسلمین کے سیکریٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی نے کہا کہ اس سال چہلم کا جلوس تاریخی ثابت ہو گا۔

انہوں نے خبردار کیا کہ سیکیورٹی کی آڑ میں جلوس سے شرکا سے خراب رویے کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور جلسے میں شرکا کی شرکت یقینی بنانے کے لیے ان کی مناسب جانچ پڑتال کی جائے۔

یاد رہے کہ قبل ازیں 9 اور 10 محرم کے موقع پر بھی حکومت سندھ نے کسی ناخوشگوار واقعے سے بچنے اور امن وامان کی صورت کو برقرار رکھنے کے لیے ڈبل سواری پر پابندی عائد کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024