• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

فیصل، لڑکی کے جعلی اکاؤنٹ کو میرا سمجھ کر ان سے دوستی کر بیٹھے تھے، مدیحہ نقوی

شائع September 27, 2021
مدیحہ نے جب بتایا کہ ان کا فیس بک پر کوئی اکاؤنٹ نہیں تو حیران رہ گیا تھا، فیصل سبزواری—فوٹو: انسٹاگرام،
مدیحہ نے جب بتایا کہ ان کا فیس بک پر کوئی اکاؤنٹ نہیں تو حیران رہ گیا تھا، فیصل سبزواری—فوٹو: انسٹاگرام،

ٹی وی میزبان مدیحہ نقوی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے شوہر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری شروع میں ان کے نام سے بنائے گئے جعلی اکاؤنٹ کو سچا سمجھ بیٹھے تھے۔

مدیحہ نقوی اور فیصل سبزواری ’ٹائم آؤٹ ود احسن خان‘ شو میں شریک ہوئے، جہاں دونوں نے اپنی پہلی ملاقات، محبت پروان چڑھنے اور پھر شادی سمیت سیاست پر بھی کھل کر باتیں کیں۔

پروگرام کے دوران دونوں نے بتایا کہ ان کی پہلی باضابطہ ملاقات 2012 میں نشر ہونے والے مارننگ شو ’جیو شان سے‘ میں ہوئی تھی۔

مدیحہ نقوی نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ وہ جب خبریں پڑھا کرتی تھیں تب سے ہی فیصل سبزواری کی شخصیت سے متاثر ہوگئی تھیں لیکن ان کی پہلی ملاقات مارننگ شو میں ہوئی، جس کے کچھ عرصے بعد ان میں تعلقات استوار ہوئے۔

ٹی وی میزبان کے مطابق جب وہ 2012 میں لاہور سے کراچی منتقل ہوئیں تو ان کا فیصل سبزواری سے رابطہ زیادہ ہوگیا اور ابتدائی طور پر انہوں نے سوشل میڈیا سے روابط کا آغاز کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی وی میزبان مدیحہ نقوی نے سیاستدان فیصل سبزواری سے شادی کیوں کی؟

اسی دوران فیصل سبزواری نے بتایا کہ انہوں نے مدیحہ نقوی کے نام کی ایک لڑکی کو فیس بک پر دوست بنا رکھا تھا اور وہ انہیں نیوز کاسٹر کا اکاوئنٹ ہی سمجھ کر خوش ہوتے رہے تھے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کے مطابق جب انہوں نے مذکورہ بات مدیحہ نقوی کو بتائی تو انہوں نے واضح کیا تھا کہ ان کا فیس بک پر کوئی اکاؤنٹ نہیں۔

فیصل سبزواری کے مطابق وہ فیک اکاؤنٹ کو سچا اکاؤنٹ سمجھ کر کام چلاتے رہے اور جب انہیں سچائی معلوم ہوئی تو وہ حیران رہ گئے۔

دونوں نے اعتراف کیا کہ ان کے درمیان 2012 میں ہی تعلقات استوار ہوگئے تھے—فائل فوٹو: انسٹاگرام
دونوں نے اعتراف کیا کہ ان کے درمیان 2012 میں ہی تعلقات استوار ہوگئے تھے—فائل فوٹو: انسٹاگرام

اسی دوران مدیحہ نقوی نے بتایا کہ اس زمانے میں بھی ان کے نام سے متعدد جعلی اکاؤنٹس بنائے گئے تھے، جن میں نیوز ڈائریکٹرز اور میڈیا کے سینئر افراد کو ایڈ کرکے دوسرے لوگوں کو یہ تاثر دیا گیا کہ مذکورہ اکاؤنٹ سچا ہے۔

ان کے مطابق فیصل سبزواری بھی ان کے جعلی اکاؤنٹ پر خوش ہوتے رہے۔

ایک اور سوال کے جواب میں مدیحہ نقوی نے بتایا کہ کراچی منتقل ہونے کے بعد ہی ان کے اور فیصل سبزواری کے درمیان تعلقات استوار ہوئے اور ابتدائی طور پر انہوں نے ٹوئٹر پر دوستی کا آغاز کیا۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں فیصل سبزواری سے تعلقات استوار ہونے کے بعد انہوں نے لاہور میں اپنے اہل خانہ اور خصوصی طور پر والد کو سب کچھ بتایا دیا اور اس وقت ان کا ایم کیو ایم رہنما سے شادی کا ارادہ نہیں تھا۔

ایک سوال کے جواب میں فیصل سبزواری نے بتایا کہ جب ان کے مدیحہ نقوی سے تعلقات استوار ہوئے، اس وقت وہ صوبائی وزیر تھے اور بعد ازاں سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بنے، جس کی وجہ سے وہ میڈیا کا مرکز رہتے تھے، اس لیے مدیحہ سے ملاقات کرنا مشکل بن جاتا تھا۔

دونوں نے جولائی 2019 میں شادی کی تصدیق کرتے ہوئے تقریب بھی منعقد کی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
دونوں نے جولائی 2019 میں شادی کی تصدیق کرتے ہوئے تقریب بھی منعقد کی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

فیصل سبزواری نے ایک اور سوال کے جواب میں بتایا کہ مدیحہ نقوی ان کا موبائل فون چیک نہیں کرتیں اور نہ ہی ان سے زیادہ خرچ کرواتی ہیں۔

سیاست پر بات کرتے ہوئے فیصل سبزواری نے کہا کہ ان کے خیال میں پاکستان کی تاریخ میں آج تک پرویز مشرف کا دور حکومت سب سے بہتر تھا جب کہ مدیحہ نقوی نے شوبز پر بات کرتے ہوئے اداکارہ میرا کو مشورہ دیا کہ وہ مارننگ شو کی میزبانی کریں۔

مدیحہ نقوی اور فیصل سبزواری نے جولائی 2019 میں شادی کی تصدیق کی تھی، تاہم خبریں ہیں کہ دونوں نے اس سے قبل ہی شادی کی تھی۔

دونوں کے درمیان 2012 میں تعلقات استوار ہوئے تھے اور ان کی شادی کی خبریں 2016 کے بعد سوشل میڈیا پر تھیں، تاہم دونوں نے جولائی 2019 میں شادی کی تقریب منعقد کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024