• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

غنا علی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع

شائع September 27, 2021
اداکارہ نے رواں برس مئی میں شادی کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ نے رواں برس مئی میں شادی کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام

رواں برس مئی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ غنا علی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کی گئی پوسٹس میں مداحوں کو اس حوالے سے آگاہ کیا۔

اپنی پوسٹ میں شوہر عمیر کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے غنا علی نے کہا کہ 'ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہورہی ہے'۔

مزید پڑھیں: غنا علی کے شوہر کتنے دولت مند ہیں؟ اداکارہ نے وضاحت کردی

انہوں نے کہا کہ 'الحمداللہ، ہم اس خوشی سے نوازے جانے پر اللہ پاک کے شکر گزار ہیں، ہم اپنی زندگی میں ہونے والے نئے اضافے کے منتظر ہیں'۔

غنا علی نے کہا کہ برائے مہربانی ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

غنا علی نے 16 مئی کو سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے مداحوں کو بتایا تھا کہ وہ رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں۔

تاہم شادی کے اعلان کے فوری بعد ہی اداکارہ پر الزام لگایا گیا تھا کہ انہوں نے خود سے زائد العمر اور پہلے سے ہی شادی شدہ اور ایک بچے کے باپ سے پیسوں کی وجہ سے شادی کی۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ غنا علی کا 'نئی زندگی' کا آغاز

غنا علی نے چند سال قبل ہی اداکاری کا آغاز کیا تھا، اشتہارات میں نظر آنے کے بعد غنا علی نے 2015 سے ڈراموں میں اداکاری سے آغاز کیا اور انہوں نے کیریئر کے آغاز میں ہی کامیاب ڈرامے دیے۔

’عشقاوے، سنگ دل، سایہ دیوار بھی نہیں، بے شرم، احساس، بے انتہا اور بے دردی سیاں‘ جیسے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی غنا علی نے 2017 میں ’رنگریزا‘ سے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

گزشتہ ماہ جولائی میں انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے اداکارہ نے یہ انکشاف بھی کیا تھا کہ وہ حافظ قرآن بھی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024