• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

کراچی: پولیس کو ویکسین کارڈ نہ رکھنے والوں کی گرفتاری سے روک دیا گیا

شائع September 26, 2021
عتیق میر نے پولیس کی کارروائی پر تشویش کا اظہار کیا—فائل فوٹو: ڈان ڈاٹ کام
عتیق میر نے پولیس کی کارروائی پر تشویش کا اظہار کیا—فائل فوٹو: ڈان ڈاٹ کام

کراچی میں گزشتہ دنوں کورونا وائرس ویکسین لگوانے کا ثبوت فراہم نہ کرنے والے 30 افراد کی گرفتار پر ہونے والی تنقید اور تحفظات کے اظہار کے بعد کراچی کے پولیس چیف عمران یعقوب منہاس نے پولیس کو چیکنگ کے دوران مسافروں سے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ طلب کرنے اور عدم فراہمی کی صورت میں گرفتار کرنے سے روک دیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پولیس چیف نے اہلکاروں کو ہدایت دی تھی کہ وہ ریسٹورانٹس، فوڈ اسٹریٹس، شادی ہالز سمیت دیگر ایسے مقامات، جہاں سماجی اجتماعات کیے جارہے ہوں، پر ویکسینیشن سرٹیفکیٹ چیک کریں۔

انہوں نے واضح کیا کہ مقدمات ان مالکان اور منتظمین کے خلاف درج ہونے چاہیے ہیں جہاں کورونا وائرس کے میعاری آپریٹنگ پروسیجرز (ایس او پیز) کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے کا حکم

کراچی پولیس کی ترجمان شازیہ جہان کا کہنا تھا کہ سٹی پولیس چیف نے پولیس کو صوبائی حکومت کی جاری کردہ ہدایات کے مطابق عمل درآمد کی ہدایت کی ہے، جس کے مطابق ریسٹورانٹس، ڈائن ان مقامات اور شادی ہال وغیرہ میں ویکسینشن سرٹیفکیٹ چیک کرنا شامل ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ جمعہ کو پولیس کی جانب سے ویکسین نہ لگوانے والے افراد کے خلاف مہم کا آغاز کیا گیا تھا اور اس دوران 33 افراد کو گرفتار جبکہ ان کے خلاف 18 مقدمات درج کیے گئے تھے۔

پولیس کی جانب سے اٹھائے گئے انتہائی اقدامات پر گرفتار افراد کے اہل خانہ سمیت کچھ سیاسی جماعتوں نے رد عمل کا اظہار کیا تھا۔

پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ مذکورہ اقدامات وزرات داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے اور سندھ کے چیف سیکریٹری کی جانب سے ویکسین نہ لگوانے والوں کے خلاف کارروائی نہ کئے جانے پر ظاہر کیے گئے تحفظات کے بعد اٹھائے گئے تھے۔

تاجر تنظیموں کی ویکسینیشن کی یقین دہانی

گزشتہ روز پولیس نے دکانوں اور مارکیٹوں کا دورہ کیا اور انتظامیہ کو کہا کہ وہ خود اور اپنے ملازمین کو ویکسین لگوائیں۔

مزید پڑھیں: کراچی:کورونا ایس اوپیز کی مبینہ خلاف ورزی پر گرفتار 300 افراد انسانی بنیاد پر رہا

تاہم ان کے دورے پر تاجر تنظیموں کی جانب سے رد عمل سامنے آیا، آل کراچی تاجر اتحاد (اے کے ٹی آئی) کے سربراہ عتیق میر نے ڈان سے بات کرتے ہوئے اس طرح کی کارروائی پر تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ انہیں مارکیٹ یا دکانوں کے خلاف کارروائی کے دوران گرفتاری یا سزا دینے سے متعلق کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ مسافروں اور ملازمین کے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی جانچ کرنا درست عمل ہے لیکن سڑکوں اور گلی محلوں میں ویکسین سرٹیفکیٹ نہ فراہم کرنے والے افراد کو گرفتار کرنا غیر منصفانہ عمل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی: ویکسینیشن نہ لگوانے والوں کیخلاف کارروائی شروع، سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر 33افراد گرفتار

ایک سینئر پولیس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ پولیس چیف نے اپنے ماتحتوں کو ہدایت کی کہ وہ سندھ حکومت کے جاری نوٹیفکیشن کو درست انداز میں سمجھیں اور سڑکوں پر چیکنگ کے دوران لوگوں سے ویکسینیشن لگوانے کا ثبوت طلب نہ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024