• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

آئندہ 3 سال میں ثنا خان اور مفتی انس کی طلاق ہوجائے گی، 'کے آر کے' کی پیشگوئی

شائع September 26, 2021
یہ پیشگوئی فلمی ناقد کے آر کے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ایک ٹوئٹ میں کی
— فوٹوز:اسکرین شاٹ
یہ پیشگوئی فلمی ناقد کے آر کے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ایک ٹوئٹ میں کی — فوٹوز:اسکرین شاٹ

بولی وڈ فلمی ناقد کمال راشد خان المعروف 'کے آر کے' نے مذہب کی خاطر بولی وڈ کو خیرباد کہنے والی سابقہ اداکارہ ثنا خان اور مفتی انس سے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ 3 سال میں ان کی طلاق ہوجائے گی۔

یہ پیشگوئی فلمی ناقد 'کے آر کے' نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ایک ٹوئٹ میں کی۔

کے آر کے نے اپنی پیشگوئیوں سے متعلق ٹوئٹ نمبر 35 میں کہا کہ آئندہ تین سال میں ثنا خان اور ان کے شوہر کی طلاق ہوجائے گی۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کمال راشد خان کو اس ٹوئٹ پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے کہ وہ دوسروں کی زندگیوں میں مداخلت نہ کریں۔

خیال رہے کہ انہوں نے جولائی میں بھی اپنی ٹوئٹس بھارت کی مختلف شوبز اور سیاسی شخصیات سے متعلق کچھ متنازع ’پیش گوئیاں‘ کی تھیں۔

کے آر کے نے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ پاپ اسٹار نک جونس آئندہ 10 سالوں میں سابق مس ورلڈ و اداکارہ پریانکا چوپڑا کو طلاق دے دیں گے۔

بولی وڈ فلمی ناقد کمال آر خان نے عامر خان اور کرن راؤ کی طلاق پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ہمیشہ یہی سوچتے تھے کہ عامر خان کو کترینہ کیف یا فاطمہ ثنا شیخ، جیسی خوبصورت خاتون سے شادی کرنی چاہیے تھی اور یہ دعویٰ بھی کیا کہ سپر اسٹار کو کرن راؤ سے محبت سے متعلق جعلی بیان جاری نہیں کرنا چاہیے تھا۔

کمال راشد خان کو اپنے اس بیان پر بھی شدید تنقید کا سامنا ہوا تھا۔

اس سے قبل رواں برس مئی میں کمال راشد خان نے سلمان خان کی فلم ’رادھے‘ پر تبصرہ کیا تھا اور فلم کی کہانی کو کمزور قرار دیتے ہوئے دبنگ ہیرو کی ذات کو بھی نشانہ بنایا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024