• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:14am Sunrise 6:39am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:49am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:14am Sunrise 6:39am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:49am

سندھ میں 28 ستمبر سے بارش کی پیش گوئی، کراچی میں سیلابی صورتحال کی وارننگ

شائع September 25, 2021
تیز بارش کے باعث کراچی، ٹھٹہ، بدین اور حیدر آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات
تیز بارش کے باعث کراچی، ٹھٹہ، بدین اور حیدر آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات نے سندھ اور بلوچستان کے کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے جو 27 ستمبر سے 2 اکتوبر تک جاری رہے گی۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق 28 ستمبر سے کراچی حیدر آباد، ٹنڈو الہہ یار، ٹنڈو محمد خان، مٹیاری، شہید بینظیر آباد، دادو، قلات، خضدار اور لسبیلہ میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔

بتایا گیا کہ کراچی، ٹھٹہ، بدین، دادو اور حیدر آباد میں اس دوران تیز بارشیں متوقع ہیں۔

مزید پڑھیں: کراچی: بارش سے متاثرہ علاقوں میں شہریوں کی مشکلات برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق

مون سون کے نئے اسپیل کے حوالے سے ممکنہ اثرات کے بارے میں بتاتے ہوئے بتایا گیا کہ تیز بارش کے باعث کراچی، ٹھٹہ، بدین اور حیدر آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔

کہا گیا کہ قلات، خضدار اور لسبیلہ کے مقامی اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 23 ستمبر کو بھی شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش ہوئی تھیں۔

محکمہ موسمیات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق شہر میں سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن کے علاقے میں 70 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

تیز بارش کے باعث شہر کے نشیبی علاقے اور سڑکیں زیر آب آگئیں جس سے مسافروں کو نقل و حمل میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد کے مناظر

قبل ازیں ایک بیان میں محکمہ موسمیات نے صوبہ سندھ میں 15 ستمبر کی رات سے ایک اور مون سون سسٹم داخل ہونے کا امکان ظاہر کیا تھا جس کے تحت 16 سے 18 ستمبر کے دوران کراچی سمیت سندھ کے مختلف حصوں میں بارش ہوسکتی ہے۔

بیان کے مطابق مون سون کا اگلا اسپیل سینٹرل انڈیا سے سندھ میں داخل ہوگا، خلیج بنگال میں مون سون بارش کا سببسندھ اور بلوچستان میں 28 ستمبر سے ایک بار پھر بارش کی پیش گوئی، کراچی میں سیلابی صورتحال کی وارننگ

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024