• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

ہواوے کی نووا 9 سیریز کے 2 اسمارٹ فونز پیش

شائع September 25, 2021
ہواوے نووا سیریز —  فوٹو بشکریہ ہواوے
ہواوے نووا سیریز — فوٹو بشکریہ ہواوے

ہواوے نے نووا 9 سیریز کے 2 فونز متعارف کرا دیئے ہیں۔

نووا 9 اور نووا 9 پرو میں او ایل ای ڈی ڈسپلے، 50 میگا پکسل کواڈ کیمرا سیٹ اپ اور کوالکوم کا پراسیسر دیا گیا ہے۔

دونوں فونز میں اینڈرائیڈ کی بجائے نیا ہارمونی 2.0 آپریٹنگ سسٹم بھی موجود ہے۔

ہواوے نووا 9 میں 6.57 انچ کا او ایل ای ڈی ڈسپلے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ اور ایف ایچ ڈی پلس ریزولولشنن کے ساتھ دیا گیا ہے۔

نووا 9 —  فوٹو بشکریہ ہواوے
نووا 9 — فوٹو بشکریہ ہواوے

اس کے مقابللے میں نووا 9 پرو میں 6.72 انچ کا او ایل ای ڈٰ ڈسپلے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ سے لیس ہے۔

نووا 9 میں ڈسپلے میں 32 میگا پکسل کا سنگ کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں چھپا ہوا ہے جبکہ پرو ماڈل میں سیلفی کے لیے ڈوئل کیمرا سیٹ اپ 32 میگا پکسل مین اور 32 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرے موجود ہیں۔

نووا 9 پرو —  فوٹو بشکریہ ہواوے
نووا 9 پرو — فوٹو بشکریہ ہواوے

دونوں فونز میں فنگرپرنٹ اسکینر ڈسپلے کے اندر نصب ہیں جبکہ اسنیپ ڈراگون 778 جی پراسیسر فونز کا حصہ ہے۔

نووا 9 اور 9 پرو کے بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس کا مین کیمرا 50 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ، 2 میگا پکسل میکرو شاٹس اور 2 میگا پکسل ڈٰیپتھ ٹریکنگ کیمرے دیئے گئے ہیں۔

فوٹو بشکریہ ہواوے
فوٹو بشکریہ ہواوے

نووا 9 میں 4300 ایم اے ایچ بیٹری 66 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے جبکہ نووا 9 پرو میں 4000 ایم اے ایچ بیٹری 100 واٹ چارجنگ اسپیڈ کے ساتھ ہے۔

ہواوے کا دعویٰ ہے کہ پرو ماڈل کی بیٹری صفر سے 100 فیص تک محض 20 منٹ میں چارج ہوسکتی ہے۔

فوٹو بشکریہ ہواوے
فوٹو بشکریہ ہواوے

دونوں فونز میں 8 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشنز موجود ہیں اور ان کو سب سے پہلے چین میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے۔

نووا 9 کا 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 2699 یوآن (70 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا فون 2999 یوآن (78 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

نووا 9 پرو کا 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ورژن 3499 یوآن (91 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 3899 یوآن (ایک لاکھ ایک ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024