• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

اداکارہ مشال خان کو تیزاب حملے کی دھمکی

شائع September 25, 2021
اداکارہ کے مطابق انہوں نے سائبر کرائم میں شکایت کردی—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ کے مطابق انہوں نے سائبر کرائم میں شکایت کردی—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ مشال خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اٰیک خاتون کے نام سے بنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے تیزاب حملے کی دھمکی دی گئی۔

اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری میں دھمکی دینے والی خاتون کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا اور بتایا کہ مذکورہ خاتون نے ان کی ایک تصویر پر کمنٹ کے دوران حملے کی دھمکی دی۔

مشال خان کی جانب سے شیئر کیے گئے اسکرین شاٹ میں ’ہیلر حلیمہ‘ کے نام سے بنے خاتون کے اکاؤنٹ کا دھمکی آموز کمنٹ پڑھا جا سکتا ہے۔

مذکورہ خاتون نے کمنٹ کرتے ہوئے دوسرے لوگوں سے مشال خان پر تیزاب سے حملے کرنے کی مدد مانگی اور ساتھ ہی اداکارہ کو ’فحش‘ بھی قرار دیا۔

اداکارہ نے دھمکی دینے والی خاتون کے کمنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا—اسکرین شاٹ
اداکارہ نے دھمکی دینے والی خاتون کے کمنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا—اسکرین شاٹ

خاتون نے کمنٹ کیا کہ مشال خان ’فحش‘ ہیں، ان جیسی خواتین کو سماج سے ختم کیا جانا چاہیے، اس لیے وہ ان پر تیزاب سے حملہ کرنا چاہتی ہیں، کوئی اس معاملے میں ان کی مدد کرے۔

کمنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ خاتون نے مذکورہ دھمکی ان کی ایک تصویر پر دی۔

یہ بھی پڑھیں: مشال خان ویب سیریز میں ایکشن دکھانے کو تیار

مشال خان نے خاتون کی دھمکی کو خوفناک اور ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے برہمی اور افسوس کا اظہار کیا اور لکھا کہ ایسے لوگ پردے کے پیچھے چھپ کر اپنی شناخت عیاں کرکے تبصرے اور دھمکیاں دیتے ہیں۔

متھیرا نے بھی انکشاف کیا کہ مذکورہ خاتون انہیں بھی دھمکی دے چکی ہیں—اسکرین شاٹ
متھیرا نے بھی انکشاف کیا کہ مذکورہ خاتون انہیں بھی دھمکی دے چکی ہیں—اسکرین شاٹ

مشال خان نے بتایا کہ تیزاب سے حملے کی دھمکی ملنے کے بعد انہوں نے محکمہ سائبر کرائم والوں سے رابطہ کرکے معاملے کی شکایت کردی۔

مشال خان کی جانب سے حملے کی دھمکی دیے جانے کی پوسٹ کرنے کرنے کے بعد ماڈل و اداکارہ متھیرا نے بھی بتایا کہ مذکورہ خاتون انہیں بھی متعدد بار دھمکیاں دی چکی ہیں اور انہوں نے انہیں کئی بار سوشل میڈیا پر بلاک بھی کیا ہے۔

شوبز شخصیات اور خاص طور پر خواتین کو بولڈ انداز اور لباس اپنائے جانے کے الزامات کے تحت دھمکیاں ملتی رہتی ہیں جب کہ لوگ ان کی تصاویر اور ویڈیوز پر نامناسب کمنٹس بھی کرتے رہتے ہیں۔

یہ واضح نہیں ہے کہ مشال خان کی کس تصویر پر مذکورہ خاتون نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان پر تیزاب سے حملہ کرنے کی دھمکی دی۔

مشال خان انسٹاگرام پر متحرک رہتی ہیں اور اپنی ویڈیوز و تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024