• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

اذان سمیع کے ڈیبیو ڈرامے 'عشقِ لا' کے ٹیزرز ریلیز

شائع September 25, 2021
اذان سمیع ڈراما ’عشقِ لا ’ سے اداکاری کے میدان میں قدم رکھ رہے ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
اذان سمیع ڈراما ’عشقِ لا ’ سے اداکاری کے میدان میں قدم رکھ رہے ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

پاکستانی گلوکار اذان سمیع خان کے ڈیبیو ڈرامے ’عشقِ لا’ کے ٹیزرز ریلیز ہوگئے اس ڈرامے میں وہ اداکارہ یمنیٰ زیدی اور سجل علی کے ساتھ اداکاری نظر آئیں گے۔

رواں برس مئی میں مختلف میڈیا رپورٹس میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا جارہا تھا کہ عدنان سمیع اور زیبا بختیار کے بیٹے اور گلوکار اذان سمیع اب اداکاری کے میدان میں بھی قسمت آزمانے کو تیار ہیں۔

بعدازاں ان کی شوٹنگ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مداحوں کو تصدیق ہوگئی تھی کہ وہ اذان سمیع کو اب ڈراموں میں بھی دیکھ سکیں گے۔

مزید پڑھیں: اذان سمیع خان کے ڈیبیو ڈرامے ’عشقِ لا’ کی پہلی جھلک سامنے آگئی

گزشتہ روز نجی چینل ہم ٹی وی کی جانب سے 'عشقِ لا' کا پوسٹر جاری کیا گیا تھا۔

پوسٹر جاری کرتے ہوئے چینل کے آفیشل اکاؤنٹ کی پوسٹ میں کہا گیا تھا کہ 'عشقِ لا' کے روحانی سفر میں ایک نوجوان ابدی محبت کی تلاش میں کھوجائے گا'۔

مزید کہا گیا کہ اس ڈرامے میں اداکارہ سجل علی، یمنی زیدی اور اذان سمیع خان پہلی مرتبہ بطور اداکار ٹی وی اسکرینز پر نظر آئیں گے'۔

اس ڈرامے کے 2 ٹیزرز ریلیز کیے گئے ہیں، پہلے ٹیزر میں سجل علی اور اذان سمیع خان کو ایک ساتھ دکھایا گیا یے۔

جس میں سجل علی صحافی کے کردار میں دکھائی دی ہیں جبکہ اذان سمیع ایک طاقتور اور بارعب شخصیت کے انداز میں نظر آئے ہیں اور دونوں کو ساتھ دکھایا گیا ہے۔

ڈرامے کے دوسرے ٹیزر میں یمنیٰ زیدی کو دکھایا گیا ہے جن کا تعلق ایک غریب گھرانے سے ہے اور وہ مشکلات کا شکار ہیں۔

ڈرامے کی کہانی کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں، ’عشقِ لا’ کی کہانی معروف ڈراما نگار قیصرہ حیات نے لکھی ہے اور اسے مومنہ درید پروڈکشنز کے بینر تلے پروڈیوس کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اذان سمیع خان کے پہلے ایلبم کے دوسرے گانے کی جھلک جاری

علاوہ ازیں اس ڈرامے میں ’عہدِ وفا’ میں گلزار کے کردار سے مقبول ہونے والے اداکار عدنان صمد خان بھی اداکاری کرے نظر آئیں گے۔

عشق لا سے متعلق دیگر تفصیلات سامنے نہیں آئیں—فوٹو: انسٹاگرام
عشق لا سے متعلق دیگر تفصیلات سامنے نہیں آئیں—فوٹو: انسٹاگرام

قبل ازیں تاہم اب مداحوں کی جانب سے قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ اذان سمیع ڈرامے میں یمنیٰ زیدی کے ساتھ نظر آئیں گے یا سجل علی یا پھر یہ کوئی لَو ٹرائی اینگل ہے۔

تاہم ریلیز کیے گئے ٹیزرز میں اذان سمیع خان کو سجل علی کے ساتھ دیکھا گیا ہے مگر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ڈرامے کے یہ تینوں کردار کسی ایک موڑ پر ساتھ ہوں گے۔

‘عشقِ لا‘ نجی چینل ہم ٹی وی سے نشر ہوگا تاہم اس کے نشر ہونے کی حتمی تاریخ سے متعلق دیگر کوئی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024