• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

وزیراعظم کا آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر کا دورہ، خطے کی صورتحال پر بریفنگ

شائع September 24, 2021 اپ ڈیٹ January 12, 2022
ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے سیکریٹریٹ آمد پر شرکا کا استقبال کیا— فوٹو بشکریہ ثنااللہ
ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے سیکریٹریٹ آمد پر شرکا کا استقبال کیا— فوٹو بشکریہ ثنااللہ
اجلاس میں ملکی سلامتی اور خطے کی صورتحال ہر بریفنگ دی گئی— فوٹو بشکریہ ثنااللہ
اجلاس میں ملکی سلامتی اور خطے کی صورتحال ہر بریفنگ دی گئی— فوٹو بشکریہ ثنااللہ

اسلام آباد: وزیرِاعظم عمران خان نے اہم وفاقی وزرا، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلیٰ کے ہمراہ انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جس میں ملکی سلامتی اور خطے کی صورتحال ہر بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم کے دفتر کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جمعہ کو وزیراعظم نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، اس موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی اور چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف ماشل ظہیر احمد بابر بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کا آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کا دورہ، قومی سلامتی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی

بریفنگ میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید، وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان آلیانی، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری، وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف اور دیگر بھی موجود تھے۔

ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے سیکریٹریٹ آمد پر شرکا کا استقبال کیا اور اجلاس میں اعلیٰ قومی و عسکری قیادت کو ملکی سلامتی اور افغانستان کی حالیہ صورتحال کے تناظر میں خطے میں رونما ہونے والی تبدیلیوں پر بریفنگ دی گئی۔

وزیرِ اعظم نے قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے آئی ایس آئی کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں: پریشان مت ہوں، سب ٹھیک ہوگا، آئی ایس آئی چیف کی کابل میں گفتگو

وزیراعظم نے یہ دورہ ایک ایسے موقع پر کیا ہے جب وہ آج رات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔

اس سے قبل وزیر اعظم نے رواں مئی میں وفاقی و صوبائی وزرا کے ہمراہ آئی ایس ائی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024