• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ اور دعا بھٹو کے ہاں بچے کی پیدائش

شائع September 24, 2021
دونوں نے جولائی 2018 میں شادی کی تھی—فائل فوٹو: فیس بک
دونوں نے جولائی 2018 میں شادی کی تھی—فائل فوٹو: فیس بک

سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما 55 سالہ حلیم عادل شیخ اور ان کی اہلیہ رکن اسمبلی دعا بھٹو کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

حلیم عادل شیخ پی ایس 99 کراچی ایسٹ جب کہ دعا بھٹو خواتین کی مخصوص نشست سے رکن سندھ اسمبلی ہیں، دونوں کا تعلق تحریک انصاف سے ہے۔

دونوں نے 2018 کے عام انتخابات کے فوری بعد شادی کی تھی، جسے تین سال تک خفیہ رکھا گیا لیکن اب جوڑے کے ہاں بچے کی ولادت ہونے پر شادی کو سامنے لایا گیا ہے۔

حلیم عادل شیخ نے ’اے آر وائی نیوز‘ سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ ان کے اور دعا بھٹو کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی ہے اور دونوں نے بیٹے کا نام کامل حلیم شیخ رکھا ہے۔

دعا بھٹو نے بیٹے کے ہمراہ واٹس ایپ اسٹیٹ پر تصاویر شیئر کیں—اسکرین شاٹ
دعا بھٹو نے بیٹے کے ہمراہ واٹس ایپ اسٹیٹ پر تصاویر شیئر کیں—اسکرین شاٹ

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ انہوں نے 2018 کے عام انتخابات کے فوری بعد جولائی میں ہی شادی کی تھی لیکن دونوں نے مشترکہ رضامندی سے اسے خفیہ رکھا تھا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ شادی کرنا اور بچے کی پیدائش جیسا معاملہ چھپانے کا نہیں ہوتا، اس لیے اب وہ تسلیم کر رہے ہیں کہ انہوں نے تین سال قبل شادی کی تھی۔

حلیم عادل شیخ نے اس وقت شادی کو تسلیم کیا جب کہ رکن اسمبلی دعا بھٹو نے نوزائیدہ بیٹے کے ہمراہ تصاویر کو واٹس ایپ پر شیئر کیا اور بتایا کہ ان کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق رکن اسمبلی کے ہاں دو ہفتے قبل بچے کی پیدائش ہوئی تھی—اسکرین شاٹ
ذرائع کے مطابق رکن اسمبلی کے ہاں دو ہفتے قبل بچے کی پیدائش ہوئی تھی—اسکرین شاٹ

دعا بھٹو نے واٹس ایپ اسٹیٹس پر بیٹے کے ساتھ تصاویر شیئر کیے جانے کے ساتھ ہی حلیم عادل شیخ سے شادی کی تصدیق بھی کی، ذرائع کے مطابق ان کے ہاں دو ہفتے قبل بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔

دونوں ارکان اسمبلی کے ہاں بچے کی پیدائش پر سیاست دانوں اور شوبز شخصیات سمیت مداحوں نے انہیں مبارک باد پیش کی لیکن شادی کو کافی وقت تک چھپائے رکھنے پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

اگرچہ دعا بھٹو کی پہلی شادی ہے مگر حلیم عادل شیخ پہلے سے ہی شادی شدہ ہیں اور انہیں پہلی شادی سے 7 بچے بھی ہیں۔

رکن اسمبلی منتخب ہونے کے بعد دونوں کو انتہائی قریب سےدیکھا جاتا رہا—فائل فوٹو: فیس بک
رکن اسمبلی منتخب ہونے کے بعد دونوں کو انتہائی قریب سےدیکھا جاتا رہا—فائل فوٹو: فیس بک

سندھ اسمبلی کی ویب سائٹ کے مطابق حلیم عادل شیخ 7 بچوں کے والد اور 55 سال کے ہیں جب کہ دعا بھٹو کی عمر ویب سائٹ پر موجود نہیں اور انہیں تاحال غیر شادی شدہ بتایا گیا ہے۔

دعا بھٹو سیاست میں آنے سے قبل شوبز اور میڈیا انڈسٹری سے وابستہ تھیں، انہوں نے سندھی نیوز چینل میں نیوز کاسٹنگ کے علاوہ ماڈلنگ اور اداکاری بھی کی۔

دعا بھٹو کا مکمل نام طاہرہ دعا بھٹو ہے اور ان کی پیدائش لاڑکانہ کی ہے۔

دعا بھٹو 55 سالہ شوہر سے کم عمر ہیں—فائل فوٹو: فیس بک
دعا بھٹو 55 سالہ شوہر سے کم عمر ہیں—فائل فوٹو: فیس بک

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024